اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018 کو ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک منتخب نمائندے پر حملہ تھا، بلکہ جمہوری اقدار اور عوامی آواز کو دبانے کی ایک ناکام کوشش تھی۔

اپنے بیان میں اسپیکر نے کہا کہ چوہدری احسن اقبال نے جس جرات، حوصلے اور استقامت کے ساتھ اس جان لیوا حملے کا سامنا کیا، وہ ہمارے جمہوری نظام اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کی زندہ مثال ہے۔ ان کا حوصلہ دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کی علامت ہے۔سردار ایاز صادق نے اس موقع پر تمام پارلیمنٹرینز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ماضی میں دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنجز کا نہایت دلیری سے مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاہے وہ اسمبلی کا حصہ ہوں یا نہ ہوں، منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی ترجمانی کی اور جمہوری اصولوں کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم ان بہادر نمائندوں کی مقروض ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ریاست، جمہوریت، اور عوامی مفادات کی حفاظت کو ترجیح دی۔ ایسے تمام جری ارکان پارلیمنٹ ہمارے قومی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے اور آئندہ بھی جمہوری استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اجلاس  آج ہوگا

اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے طلب کیا گیا تھا ۔اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا   آج  ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی ضلع کچھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت
  • آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، احسن اقبال
  • سپیکر قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018ء کو ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت (تفصیلی خبر)
  • جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے: احسن اقبال
  • سپیکر قومی اسمبلی کا احسن اقبال سمیت دہشت گردی کا براہ راست نشانہ بننے والوں کو خراج تحسین
  • پہلگام واقعہ: بھارتی الزامات اور رویے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع
  • وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا باکسر عثمان وزیر کو بھارتی حریف پر فتح پر خراج تحسین
  • بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کررہا ہے، احسن اقبال
  • قومی اسمبلی کا اجلاس  آج ہوگا