اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018ء کو ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ واقعہ نہ صرف ایک منتخب نمائندے پر حملہ تھا، بلکہ جمہوری اقدار اور عوامی آواز کو دبانے کی ایک ناکام کوشش تھی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے کہا کہ چوہدری احسن اقبال نے جس جرات، حوصلے اور استقامت کے ساتھ اس جان لیوا حملے کا سامنا کیا، وہ ہمارے جمہوری نظام اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کی زندہ مثال ہے، ان کا حوصلہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کی علامت ہے۔سردار ایاز صادق نے اس موقع پر تمام پارلیمنٹیرینز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ماضی میں دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنجز کا نہایت دلیری سے مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاہے وہ اسمبلی کا حصہ ہوں یا نہ ہوں، منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی ترجمانی کی اور جمہوری اصولوں کا دفاع کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم ان بہادر نمائندوں کی مقروض ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ریاست، جمہوریت اور عوامی مفادات کی حفاظت کو ترجیح دی۔ ایسے تمام جری ارکان پارلیمنٹ ہمارے قومی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے اور آئندہ بھی جمہوری استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔\932

متعلقہ مضامین

  • عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈی اون کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے سردار یاسر الیاس کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا، طلال چوہدری
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • چین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ
  • سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور