وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ اور بھارت نے اگر دوبارہ ایسی غلطی کی تو اسے مزید جواب ملے گا۔ بھارت نے جعفر ایکسپریس حملے کی کوئی بھی مذمت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔ اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر صاحب آپ بھی کوئی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاری آرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاری صورتحال کشیدہ، بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، خواجہ آصف لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، جارحیت پر احتجاج ریکارڈCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
مولانا صاحب نے پیغام بھیجا ہے وہ ایشو ٹو ایشو ساتھ چلیں گے: بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ ایشو ٹو ایشو ساتھ چلیں گے۔
یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ایک بھارت مودی کا ہے تو ایک سیکولر ہے۔ مودی کا بھارت مسلمانوں اوردیگراقلیتوں کے قتل عام پرخوش ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورت ِحال میں حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے، ادھر نریندر مودی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے پاس گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری آواز کو بلیک آؤٹ کیا جائے گا تو پھر ہم کہاں کھڑے ہیں؟ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان ہم نے رمضان میں کیا تھا۔
بیرسٹرگوہر نے یہ بھی کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ کے مترادف ہے، پاکستان کے معاملے پر ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں۔