بانی پی ٹی آئی کو خطرہ، پےرول پر رہا کیا جائے: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
احتشام کیانی: وزیراعلیٰ کے پی کا بانی پی ٹی آئی کی پےرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کروائی۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان ہی نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے لیڈر ہیں، مودی کے کشمیر اور اقلیتوں پر مظالم پر بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آواز اٹھائی،بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور یہ بھارت کو معلوم ہے، مودی سے کچھ بھی امید کی جا سکتی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کی پےرول پر رہائی کے لئے درخواست دائر کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
سپریم کورٹ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔
عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔
رجسٹرار نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء پورے نہیں کیے گئے۔ ججز نے آئینی درخواست دائر کرنے کی ٹھوس وجہ بیان کی اور نہ نوٹسز کے لیے فریقین کی وضاحت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔
ہائیکورٹ کے 5 ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل تھیں۔