پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)حکومت کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں سیزن کے باقی میچز ملتوی کر دیے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔پی سی بی نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل فائر کیے جانے کے پیش نظر ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کے میچز کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر پی سی بی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد پاکستان کی فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور شہدا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں اور غیر ملکی کرکٹرز کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے کرکٹ کو اس وقت کے حساس حالات کے مطابق روکنے کا فیصلہ کیا۔
دریں اثنا، اس سے قبل پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے باقی 8 میچز دبئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب پی سی بی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرکٹ کو احتراما ملتوی کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے،... پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہنگامی حالات میں امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ، اسلام آباد میں سیکڑوں نوجوان سامنے آگئے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :