نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) معروف عالمی جریدے "دی واشنگٹن پوسٹ" نے بھارتی طیاروں کے ملبوں کی  آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں دکھایا گیا ملبہ کم از کم دو فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیاروں سے مطابقت رکھتا ہے، جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔تصدیق شدہ ویڈیوز میں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیاروں کے تباہ شدہ پرزے اور ڈھانچے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر حالیہ جھڑپوں کے دوران گرائے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی سطح پر ایک بھارتی رافیل طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق ہوئی تھی دوسری جانب پاک فضائیہ نے آج پانچ بھارتی طیارے مار گرانے کے ثبوت پیش کردئیے ہیں۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے تین بھارتی رافیل سمیت 5 طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کیے ۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے تین بھارتی رافیل سمیت 5 بھارتی  طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشن بھی دکھائی جبکہ بھارتی پائلٹس کی آپس میں گفتگو بھی سنوائی ۔ آڈیو کال میں بھارتی رافیل کے فارمیشن کمانڈر نے کہا کہ ’’ ہمارا ایک ممبر مسنگ ہے ، فضا میں ایک دھماکہ سنا ہے ‘‘۔

کوئٹہ میں زلزلہ

 پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران بتا یا کہ  7 مئی کی رات پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے 42 جنگی طیارے فضا میں بلند کیے گئے۔ ان میں سے ایک اسکواڈرن نے کامیابی سے بھارتی فضائی جارحیت کا جواب دیا اور ایک رافیل طیارہ لائن آف کنٹرول (LOC) سے 54 میل دور سری نگر کے علاقے میں مار گرایا گیا۔"تمام گرائے گئے بھارتی طیاروں کی الیکٹرانک شناخت (Electronic ID) مکمل ہو چکی ہے، اور ہم نے اس حوالے سے ماہرانہ تصاویر، نقشے، اور ریڈیو کمیونیکیشنز دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں تاکہ بھارتی فیک نیوز کا پردہ فاش ہو سکے۔پاکستانی ایئر فورس نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی تھیں اور پاکستان کی فضائی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے انجام دی گئیں۔ترجمان نے بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹ پر مبنی بیانیے کے بجائے حقیقت کا سامنا کریں اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کریں۔

بھارت کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرانک ثبوت موجود ہے، سیکیورٹی ذرائع  کا دعویٰ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بھارتی رافیل

پڑھیں:

کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ

خورشید رحمانی:  کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ ہوگئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پروازکی زاہدان کے لئے روانگی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ مینیجر، (سی ایس او، اے ایس ایف) اور چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ائیرکی پرواز (آئی ار 824) 75 مسافروں کےساتھ گزشتہ رات 11بجکر 30 منٹ پر زاہدان روانہ ہوئی، اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز رات 9 بجکر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ پہنچی تھی۔ 
 

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے سب سے زیادہ انسٹاگرام کیے جانے والے سیاحتی مقامات کون سے ہیں؟
  • ژوب میں اہم کامیابی؛سکیورٹی فورسز نے 33 بھارتی پراکسی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا
  • کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ
  • معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش ، پاکستان کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا: خواجہ آصف
  • سپیکرقومی اسمبلی نےنااہل ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے
  • حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، علامہ شبیر میثمی
  • راولپنڈی: پانی کی پائپ لائن چوری کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا
  • سلامتی کونسل میں فلسطین.اسرائیل تنازع پر کھلی بحث، چین کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیل
  • پی ٹی آئی والے خود کہتے تھے ثبوت دکھائیں اور سزا دیں: رانا ثنااللہ