Jang News:
2025-05-10@06:37:43 GMT

کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند

—فائل فوٹو

بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند ہے۔

دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی یاتری کرتار پور نہیں آیا۔ پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کی خدمات معطل کر دی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کرتار پور

پڑھیں:

پاکستان جوابی کارروائی میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا،خواجہ آصف

بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے
کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ’مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا ہمارے عزم کا امتحان نہ لو‘ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ہم جب جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان جوابی کارروائی میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا،خواجہ آصف
  • بھارت نے کوئی یاتری نہ بھیجا ،کرتارپور راہداری دوسرے روز بھی بند
  • بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری دوسرے روز بھی بند
  • کوئی شک نہیں بھارت کے حملے کا جواب دیں گے، پاکستان کا دنیا کو واضح پیغام
  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند
  • بھارت نے پاکستان پر حملے کے بعد کرتار پور راہداری بھی بند کردی
  • پاک بھارت کشیدگی: کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند