جب کوئی ہمیں چھیڑے گا تو ہم بھی گھس کے ماریں گے؛ وزیرِ قانون
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ ہمیشہ جوش جذبے کے ساتھ حکمت سے لڑی جاتی ہے، بھارت نے اسرائیل کے ڈرونز کو استعمال کیا، وہ اپنے ٹارگٹس تک نہیں پہنچ سکے، بھارت نے ہمارے معصوم شہریوں کا قتل عام کیا، بھارت نے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھائی ہیں، جواب میں بھی کمی نہیں ہوگی۔
اعظم نذیر تارڑ نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ایوان کے ہر رکن کا مشکور ہوں کہ آپ نے یک زبان ہو کر اپنے دشمن کو للکارا اور واضح پیغام دیا کہ ہم ایک ہیں، قومی یکجہتی کی بات ہورہی ہے تو سیاسی ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہئے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے نکات وزیر خارجہ نے شیئر کئے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
وزیرِ قانون نے کہا کہ اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم نے فلور پر بات کی کہ آئیں ملکر بات کریں، اسپیکر کو پیشکش کی کہ بلائیں اور بات کرتے ہیں، سیاست سے ڈائلاگ کو ختم کر لیا جائے تو فسطائیت بن جاتی ہے، سیاستدان مل کر اجتماعی سوچ کے ساتھ ادارون کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کھل کر بات ہوئی، نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے افواج پاکستان کو اختیار دیا ہے کہ کب کہاں کیسے جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے اپنے شہدا کا بدلہ ان کے فوجی ٹھوک کر دیے ہیں، بھارتی فوجیوں نے چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرائے ہیں ۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کا بیانیہ اچھی طرح پیش کیا ہے، پاکستان نے اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے بڑے اچھے انداز میں پیش کیا،پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے اقوام عالم کے سامنے اپنے اپنا مقدمہ رکھا، ہم دوست ممالک کے مشکور ہیں جنہوں نے بھائیوں کی طرح ہمارا ساتھ دیا، چاہے چین ہو، ترکیہ ہو یا سعودی عرب ہو۔
بھارت کے ٹکڑے ہوں گے اور اس قصائی کی وجہ سے ہوں گے،خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جارہا ہے اور لیا جائے گا، جب کوئی ہمیں چھیڑے گا تو ہم بھی گھس کے ماریں گے۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر کی عمارت کی تاریخی حیثیت محفوظ , فیض احمد فیض گیلری بنانے کافیصلہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اقتدار کا نشہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت قائم رکھ کر حکومتی اتحاد اپنے اتحادیوں کو بلیک میل کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے بھی زیادہ مہلک ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اقتدار کا نشہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت قائم رکھ کر حکومتی اتحاد اپنے اتحادیوں کو بلیک میل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتیں متحد ہوں تو ملک میں ترقی آئے گی، لیکن افسوس کہ سیاسی جماعتیں وحدت کو فروغ دینے کی بجائے منافقت کی سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان میں ہونیوالا اجتماعِ عام پوری قوم کو متحد کرنے کا باعث بنے گا، اس اجتماع میں تمام مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات شریک ہوں گی۔