’’پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے ماتھے پر سندور لگا دیا‘‘ پاکستانیوں کے جذبات؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارت کو ایک جانب اپنے آپریشن ’سندور‘ پر ذلت آمیز ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے تو دوسری جانب پاکستانیوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور درجنوں ڈرون حملوں کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب دینے پر پاکستانی عوام کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں شہریوں نے اپنے ملی جذبے کا کھل کر اظہار کیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے آپریشن کا نام ’سندور‘ رکھا مگر وہ سندور ہماری پاک فوج نے اُن (بھارتی فوج) کے ہی ماتھے پر لگا دیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھے، مگر پاک فضائیہ نے ان کے بزدلانہ حملے کے جواب میں 5 رافیل طیارے تباہ کر دیے۔
عوام کا کہنا ہے کہ بھارت یہ گمان کر رہا تھا کہ پاکستانی ڈرون حملوں سے ڈر جائیں گے، لیکن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ڈرون فضا میں ہی مار گرائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شور مچانا تو ہندوستانی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے، مگر اب دنیا سچ جان چکی ہے۔ عوام نے زور دے کر کہا کہ یہ (پاکستانی) قوم نہ کبھی ڈری ہے نہ جھکی ہے اور ہمیشہ اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ پاک فوج نے تو دشمن کی ایک مکمل بریگیڈ کو تباہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بزدل قوم ہے جو صرف سکھوں پر ظلم کر سکتی ہے یا کینیڈا میں لوگوں کو مروا سکتی ہے، مگر پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد اب مودی کے لیے اپنے ہی گھر میں چھپنا بھی مشکل ہو جائے گا۔
عوام کا کہنا ہے کہ وہ ہر محاذ پر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
پی سی بی کا قومی کرکٹر حیدر علی کو معطل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کی عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ فوری طور پر نافذ العمل فیصلہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے قومی کرکٹر کے خلاف جاری تحقیقات کے نتائج آنے تک رہے گا۔
پی سی بی کے مطابق مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف جاری مجرمانہ تحقیقات کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ مانچسٹر پولیس پاکستان شا ہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے تمام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کے اپنے فرض اور ذمہ داری کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ حیدر علی کو اس عمل کے دوران ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب قانونی مدد حاصل ہو۔
پی سی بی کا موقف ہے کہ وہ برطانیہ کے قانونی طریقہ کار کا مکمل احترام کرتا ہے اور تحقیقات کو اپنے مقررہ وقت پر چلنے کی اجازت دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل اور تمام حقائق درست طریقے سے قائم ہو جانے پر پی سی بی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت اگر ضروری ہو تو مناسب کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جب تک حیدر علی کے خلاف قانونی عمل اپنے نتیجے پر نہیں پہنچ جاتا، پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔