فاروق رحمانی کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
حریت رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مودی حکومت اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لیے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ مودی حکومت اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لیے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالے تمام شہریوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔ فاروق رحمانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت فاروق رحمانی
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔