عمران سے ملنے نہیں دیا گیا‘ وفاق کا کوئی ایم این اے خیبر پی کے میں آکر دکھائے: گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے جمعرات کو راولپنڈی پہنچے جہاں تعینات پولیس نے وزیر اعلی کو اڈیالہ جیل جانے سے روکا تو علی امین گنڈا پور اپنے سکیورٹی عملے کے ہمراہ پیدل اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوگئے۔ اور کہا بغیر کسی تحریری حکمنامے کے راستہ روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق ہمیں عمران خان سے ملنے کی اجازت ہے۔ پولیس کی طرف سے اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ آج کے ملاقاتیوں میں میرا نام بھی شامل ہے۔ مجھے اڈیالہ تک جانے دیا جائے۔ وہاں اگر جیل انتظامیہ ملاقات کی اجازت نہیں دیتی تو وہ ایک الگ معاملہ ہے۔ میں اس کے خلاف عدالت جاؤں گا۔ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا ایم این اے میرے صوبے خیبر پی کے میں داخل ہو کر دکھائے۔ موجودہ جنگی حالات میں میر ا پیغام یہی ہے جس کو ٹھیک لگے ٹھیک‘ نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے:علی امین گنڈا پور
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہ لاحق ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا