بھارت کو عجلت میں نہیں، اپنے وقت پر جواب دیں گے، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور مکمل طور پر محفوظ ہے اور ڈرونز سے کسی اور جگہ بھی کسی بڑے نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ لاہور بالکل مکمل طور پر محفوظ ہے، ہم نے اہداف پر پہنچنے سے پہلے ان ڈرونز کو گرا دیا، ڈرونز سے کسی اور جگہ کسی بڑے نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 29 ڈرونز گرا دیے ہیں، اور ان ڈرونز سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، ایک جگہ ہے جہاں فوجی مشینری تھی بس اسے کچھ نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے بھارت کا ٹارگٹ پاکستان میں فوجی تنصیبات کو ہدف بنانا تھا، یہ ڈرونز اسرائیلی ٹیکنالوجی ہے جو ریڈار میں نہیں آتے۔ اس حملے میں ہمارے 4 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سکھوں کے مقدس مقامات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے جبکہ ہم سکھ برادری کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم سکھ برادی کے مذہبی مقامات کی بہت عزت کرتے ہیں ، اس موجودہ کشیدہ صورتحال میں بھی ہم نے سکھوں کے ویزے کینسل نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سکھوں کے حوالے سے بے بنیاد دعوے اور پروپیگنڈا کیا ہے جس کی ہم تردید کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ بھارت کی جانب سے سویلین آبادی کو ٹارگٹ کیا گیا وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات ہوئی ہے، اس تشویشناک صورتحال کے حوالے سے دنیا کو تحفظات ہیں جبکہ دیگر ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ امن برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے کیے، وزیر اعظم نے اپنی مذمت پہنچائی جبکہ پاکستان نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر اپنا دفاع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے کی تحقیقات سے بھاگا، پاکستان کی بیانیے اور سفارتی اعتبار سے پوزیشن بہت مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا مانتی ہے کہ پاکستان کے پاس اپنے دفاع کا حق ہے ، ہم اپنا دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ بھارت کو حملے کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کر رہا ہے ، جب پاکستان کا جواب آئے گا تو بھارت کے ہوش ٹھکانے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا صرف ایک ہی رسپانس بنتا ہے ، جس کا وہ اب بس انتظار کرے ، اکستان کی جانب سے جواب آئے گا اور ضرور آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے گرنے کے بعد بھارتی فضائیہ کا موروال گر گیا ، ان کو توقع نہیں تھی کہ رافیل طیارے گر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عجلت میں یا فوری انتقام کی پالیسی درست نہیں ہوتی، بھارت کو جواب دینے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین ہم کریں گے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کہ بھارت
پڑھیں:
’اب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھاؤ’ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز شریف کو چیلنج کردیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، اب وزیراعلیٰ پنجاب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔
فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے یا اپنوں کیلئے ، یہ ہمیں یہاں روک رہے ہیں بھارت ڈرون پر ڈرون مارے جا رہا ہے ،انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان کی فورسز اپنے لوگوں کے ساتھ ہی مصروف ہے،
میرا عمران خان سے ملنا ان کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے جنگ مسئلہ نہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/6PfHyN3JiL
— WE News (@WENewsPk) May 8, 2025
انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر بانی چیئرمین عمران کان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے ملاقات کے لیے پیغام بھیجا تھا۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ سب سے کم ملاقاتیں مجھے دی جاتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جنگی حالات پر کیا تبصرہ کروں، ان کاموں سے یہ لوگ فارغ ہوں گے تو کچھ کریں گے۔ دشمن کو پتہ چلنا چاہیے کہ فوج سرحدوں کی حفاظت یا ہمارے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ لوگ ہمیں یہاں روک رہے ہیں، بھارت والے ڈرون پر ڈرون مارے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان سے ملنا ان کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن ان کے لیے جنگ کوئی مسئلہ نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو پیغام دیتا ہوں، اب آپ نتھیا گلی اپنے گھر جا کے دکھاؤ۔ مجھے عمران خان سے نہیں ملنے دیا گیا، اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی خیبر پختونخوا میں واقع اپنے گھر نہیں جاسکتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں