بھارت کی پھر کھلی جارحیت، پاکستان میں 12 ڈرونز بھیج دیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادیے، ایک شہری شہید
لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب، 4 جوان زخمی ہوگئے، ترجمان
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادئیے،
لاہور میں ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4جوان زخمی جبکہ میانو میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے،
مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے تمام12ہیرپ ڈرونز مار گرادئیے گئے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں جن کا ملبہ جمع کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 فرد زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
صوبائی محتسب ریجنل ڈائریکٹر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد سیدسجاد حیدر شاہ نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس حیدرآباد میں کھلی کچہری منعقد کی اور کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سرکاری عملے کی مشکلات سنتے ہوئے شکایت نمٹانے کی راہ نکالنا ہے تاکہ ریٹائرڈاور حاضرسروس سرکاری ملازمین کی شکایات کا ازالہ کیاجاسکے – انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل راجپوت، تمغہ امتیاز کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہری منعقد کر کے عوام کو سرکاری اداروں میں درپیش مسائل اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے -کھلی کچہری میں شکایت گزاروں نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس کے بعد ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب حیدرآباد نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر حیدرآباد اور ان کی ٹیم کو واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں ایل پی آر (LPR)، گریجویٹی اور دیگر واجبات, بشمول کمیوٹیشن، جی پی فنڈ کے جتنے بھی کیسز زیر التوا ہیں ان کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرحیدرآبادنے یقین دہانی کروائی کہ تمام زیر التوا کیسز جلد از جلدنمٹا دیئے جائیں گے۔