راولپنڈی میں2 ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
راولپنڈی میں 2ڈرون گرکرتباہ ہوگئے ایک ڈرون راولپنڈی فوڈاسٹریٹ جبکہ دوسراڈرون رومی روڈ صدر کے قریب گرکرتباہ ہوگیا
فوڈ اسٹریٹ کے قریب گرنے والے ڈرون سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔
ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
مظفرگڑھ میں خانہ بدوش بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ جمال میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔