گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی چھٹیاں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں اور حکومتی مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔ مواصلاتی نظام کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بشمول صوبائی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے نے شرکت کی، جس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری داخلہ نے حالیہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے تناظر میں ممکنہ خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے واضح کیا کہ حکومت ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور فعال ہے اور ہنگامی حالات میں فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی کہ تمام ہسپتالوں کو الرٹ رکھا جائے اور مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ تمام طبی عملہ بشمول ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ خون کے ذخائر کو محفوظ رکھا جائے اور فوری طور پر خون عطیہ کرنے کی مہم شروع کی جائے۔
اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں اور حکومتی مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔ مواصلاتی نظام کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خوراک اور اناج کے ذخائر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری ایکسائز کو پی او ایل ڈپو کا معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا تاکہ ایندھن کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ اس اہم اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام برادریوں، خصوصاً سرحدی علاقوں سے قریبی رابطے میں رہیں اور انہیں تازہ ترین صورتحال سے بروقت آگاہ کرتے رہیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت گلگت بلتستان تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور عوام کی سلامتی و تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ہدایت دی گئی ڈپٹی کمشنرز صورتحال سے اجلاس میں کو ہدایت گئی کہ کے لیے
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی آپریشن شروع، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے: مریم نواز
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے اور بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کرنے اور متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جس کی نگرانی وہ خود کریں گی۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں کے 3775 موضع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث 63 ہزار 200 پکے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 684 کچے مکانات متاثر ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کی جائے گی، سروے ٹیموں میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے زیادہ سے زیادہ کیمپ اور پوائنٹس قائم کیے جائیں، حکومت متاثرین تک خود پہنچے، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور کوئی بھی ریلیف سے محروم نہ رہے۔
Post Views: 4