اسلام آباد:وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی۔  اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، بھارتی جارحیت نے علاقائی امن واستحکام کو خطرے میں ڈالا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے۔
اسحاق ڈار نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کا کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں ہے، ہندوستانی قیادت نے ایک بار پھر دہشت گردی کا استعمال کرتے ہوئے مظلومیت کی فرضی داستان کو فروغ دیا، بھارت نے کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے کے لیے بین الاقوامی برادری کی بار بار کی گئی باتوں پر توجہ نہیں دی، عالمی برادری بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ طرز عمل کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔
اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت کرتے ہوئے کہ بھارت

پڑھیں:

آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ

اسلام آباد:

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ  کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر  ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو  مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے  بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور  ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی  کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔  پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ، جو کہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

ترجمان نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ  بھارتی عوام کو  گمراہ کرنے کے بجائے اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں۔ بھارت جنگ بندی کو عملی جامہ پہنانے میں تیسرے فریق کے کردار کو قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہندوستان کو پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی ، بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی انکوائری کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا۔  بھارت نے  بیک وقت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کیا۔

ترجمان کے مطابق  نام نہاد  آپریشن مہادیو سے متعلق  کوئی بھی دعویٰ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے دیا گیا اکاؤنٹ من گھڑت ہے۔  کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ مجرم لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟۔ پاکستان مستقبل میں بھی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے 20 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں دیگر مصروفیات بھی رہیں۔ اس دوران انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات بھی کی، جس میں عالمی اور خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا
  • آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
  • آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ
  • پہلگام حملے کے بغیر تحقیقات بھارتی جارحیت کا جواز نہیں، پاکستان
  • سری لنکن ڈیفنس سروسز کالج کے افسران کا وزارتِ خارجہ کا دورہ
  • دفتر خارجہ نے آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں کیے گئے دعوے مسترد کردیے
  • بھارتی وزیر داخلہ کا بیان من گھڑت باتوں سے بھرپور ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے، ٹیمی بروس
  • پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کر دیا
  • مودی کی لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر تقریر جھوٹ کا پلندہ قرار، عالمی میڈیا