خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے تیاریاں فوری شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

غزہ کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ

پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے نوجوان طلبا کو وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پتریاٹہ کی سیر کروائی گئی۔طلبہ کا ٹی ڈی سی پی ریزارٹ پتریاٹہ میں خیر مقدم کیا گیا۔ طلباء نے چئیر لفٹ اور کیبل کار کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ محکمہ سیاحت کی طرف سے طلباء کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا غزہ سے آنے والے دیگر طلبا کو بھی محکمہ سیاحت سیر و سیاحت کی مزید سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امن تعلیم اور صحت کی ریاستی ذمے داری
  • شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کی غیر حاضری اور تاخیر پر سخت نوٹس
  • امریکا جانے کے خواہش مندوں کیلئے پالیسی سخت کر دی گئی
  • غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر
  • پاکستانی طلباء کے لیے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع
  • پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری
  • سعودی عرب میں تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، 2 سیمسٹر کا ماڈل دوبارہ نافذ العمل
  • سندھ حکومت کی تعلیمی بورڈز کے اختیارات محدود کرنے کی تیاری؛ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور
  • پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدی
  • غزہ کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ