نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود ڈومکی کی مختلف شخصیات سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں علماء، ماہرین تعلیم اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں، اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے متنازعہ نصاب تعلیم کے سلسلے میں بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کا انعقاد علمدار روڈ پر واقع مسجد خاتم الانبیاء 16 ایکڑ میں کیا جا رہا ہے۔ جس میں علمائے کرام، ماہرین تعلیم، وکلاء، صحافی اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور کنوینئر نصاب تعلیم کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کے ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی اور نائب صدر سید ضیاء آغا کے ہمراہ علمائے کرام اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اہم شخصیات سے ملاقات کیں، اور انہیں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے مرکزی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ماہر تعلیم، مصنف و محقق ڈاکٹر علی کمیل قزلباش، پروفیسر شیر علی، ڈاکٹر لیاقت علی ہزارہ، مولانا رحمت علی رضوانی اور ہزارہ قومی مرکز کے سربراہ و سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان علامہ آصف حسینی سے ملاقات کرتے ہوئے شرکت کی دعوت دی۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کے رہنماؤں سید مہدی ابراہیمی اور سید ضیاء آغا نے مدرسہ علی ابن ابی طالب (ع) ہزارہ ٹاؤن کے مدرس ڈاکٹر علامہ عارف حیدر، سید الشہداء ویلفیئر اسکاؤٹس کے جنرل سیکرٹری سید مہدی حسینی، سیاسی رہنماء و تیموری بائی سکول کے سرپرست مصطفیٰ تیموری، کوئٹہ پبلک بائی سکول کے ڈائریکٹر سید رؤف آغا، کوئٹہ بحالی سینٹر اینڈ ٹرسٹ کے سرپرست سید عادل شاہ کو دعوت دی۔
اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نصاب تعلیم ایک حساس قومی مسئلہ ہے۔ جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت کے طور پر متنازعہ نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ 1975ء کی طرز پر ایک نیا قومی نصاب تعلیم مرتب کیا جائے، جس پر تمام مسلمہ مکاتبِ فکر کا اعتماد ہو۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ ہم اس اہم قومی مسئلے پر ملت کے تمام سنجیدہ، باشعور اور تعلیم دوست طبقات کو اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ ایک متفقہ، متوازن اور قابل اعتماد نصاب تعلیم کا خاکہ پیش کیا جا سکے۔ مجلس وحدت مسلمین اس قومی خدمت میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام علمائے کرام، اساتذہ، والدین اور تعلیمی ماہرین سے اپیل کی کہ وہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے قومی بیانیے کو مضبوط بنائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نصاب تعلیم کانفرنس نصاب تعلیم کا ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود سلسلے میں ڈومکی نے کیا جا
پڑھیں:
حکومتی رکاوٹ نامنظور، ہر صورت ریمدان بارڈر جائینگے، علامہ راجہ ناصر کی نیوز کانفرنس، ویڈیو
اسلام ٹائمز: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پُرہجوم نیوز کانفرنس میں زائرین اربعین حسینیؑ پر زمینی سفر کی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلان کیا کہ کراچی تا ریمدان بارڈر ہر صورت اربعین حسینیؑ مارچ کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی سے ریمدان اربعین حسینیؑ مارچ سے قبل امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں پُرہجوم نیوز کانفرنس کی، جس میں انہوں نے زائرین اربعین حسینیؑ پر زمینی سفر کی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلان کیا کہ کراچی تا ریمدان بارڈر ہر صورت اربعین حسینیؑ مارچ کیا جائے گا۔ نیوز کانفرنس میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ مختار امامی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق تقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ نعیم الحسن سمیت بڑی تعداد میں قافلہ سالار بھی موجود تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial