بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی ایک اور کوشش بری طرح ناکام بنادی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے۔ ان شہروں میں گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات شامل ہیں۔ ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی گئی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر ڈرون بھیجے، پاک فوج نے لاہور، گوجرانولا، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی سمیت 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ ایک بھارتی ڈرون پاکستانی فوجی تنصیب سے ٹکرانے میں کامیاب ہوا جس میں پاک فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے اور عسکری سامان کو معمولی نقصان پہنچا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے۔ واضح رہے کہ سب سے افسوسناک واقعہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں پیش آیا، جہاں بارڈر کے قریب گرنے والے بھارتی ڈرون کے دھماکے سے ایک کسان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈرون کے ملبے کو سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ چکوال کے تھانہ ڈھمن کی حدود میں دیوالیاں گاؤں کے قریب بھی ایک ڈرون گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق گرنے سے قبل سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ڈرون کے بھارتی ساختہ ہونے کے شواہد ملے ہیں، جن کی تحقیقات پولیس اور حساس ادارے کر رہے ہیں۔ شیخوپورہ کے گاؤں باہومان میں بھی پاک فوج نے دشمن کا ایک اور ڈرون مار گرایا، جو کھیتوں میں گرا۔ یہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ گجرات کے علاقے پیر جنڈ میں گرنے والے بھارتی ڈرون کے دو ٹکڑے الگ الگ جگہوں پر گرے۔ ایک حصہ کھیتوں میں جبکہ دوسرا ایک شہری مہندی خان کے گھر کی چھت توڑتا ہوا اندر جاگرا۔ خوش قسمتی سے کمرے میں کوئی فرد موجود نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ کے قریب بھی بھارت کی جانب سے سرحد پار سے آپریٹ کیا جانے والا 5 سے 6 فٹ لمبا ڈرون گرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھا۔ ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا، جس کے دوران ایک زوردار دھماکہ بھی سنا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ایک ڈرون گرایا گیا، جہاں ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ ہو چکی ہیں۔ تمام مقامات پر عوام نے پاک فوج کی بروقت کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا۔ شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ملک کی فضائی حدود کے دفاع پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔  خیال رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 اپریل کی شب اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی حملے میں 31 معصوم شہریوں کی شہادت اور 57 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ بھارتی حملے کے فوراً بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔ بعدازاں عسکری اور سیاسی حکام نے اعلان کیا کہ یہ بھارتی کارروائی کا جواب نہیں تھا بلکہ اصل جواب ابھی باقی ہے۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوج کو اپنے چنے ہوئے وقت، جگہ اور دستیاب وسائل کے زریعے جوابی کارروائی کی اجازت دے دی۔ جس کے بعد بھارت میں امرتسر کے حساس علاقے شری ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کے گردونواح میں رات بھر مکمل بلیک آؤٹ نافذ رہا۔ امرتسر کی مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور بیرونی لائٹیں بند رکھنے کی ہدایت کی، جس سے علاقے میں رات بھر خوف، کشیدگی اور بےچینی کی فضا پائی گئی۔  واضح رہے کہ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ کئی اہم فضائی راستے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔ مدینہ منورہ سے لاہور آنے والی ایک بین الاقوامی پرواز کو بھی لاہور کی بجائے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ اُدھر، بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ نے بھی شہر کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق بلیک آؤٹ کا اطلاق آج شام 7 بجے سے لے کر کل صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کریں اور اپنے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں تاکہ اندرونی روشنی باہر نہ جا سکے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اسٹریٹ لائٹس بند رہیں گی اور رہائشی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں کے باہر، گیراج اور پورچ وغیرہ کی تمام لائٹس بھی بند رکھیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ قومی سلامتی کی صورتِ حال اور بھارتی ڈرون حملے کے خدشے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلیک آؤٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی ڈرون پاک فوج نے کی جانب سے بلیک آؤٹ کہ بھارت کے مطابق بتایا کہ بھارت کی ڈرون کے نہیں ہو گیا ہے کر دیا

پڑھیں:

امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کو انٹریو میں ترجمان طالبان نے اس عمل کو افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ جس طرح پاکستان یہ مطالبہ کرتا ہے کہ افغان سرزمین اس کے خلاف استعمال نہ ہو، اسی طرح ہم نے بھی استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی زمین اور فضائی حدود افغانستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

ملکی سیاسی صورتحال ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

ترجمان طالبان نے بتایا یہ درست ہے کہ امریکی ڈرون افغانستان کی فضاؤں میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ ڈرونز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر آتے ہیں۔ یہ ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ عناصر جو ماضی میں افغانستان کے مخالف رہے یا بگرام پر قابض ہونے کے خواہاں تھے اب خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترجمان طالبان نے کہا کہ یہ قوتیں براہِ راست سامنے نہیں آتیں بلکہ دوسروں کے ذریعے اشتعال انگیزی اور دباؤ ڈالتی ہیں۔ ہم کسی بھی سازش کے مقابلے میں مضبوطی سے کھڑے ہیں اور خطے میں کسی غلط عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کروں گا، بابر اعظم دنیا کے بہترین پلیئر ہیں، شاہین آفریدی

خیال رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں افغانستان میں ڈرون حملوں کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ہمارا امریکہ سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔انہوں نے امریکی ڈرونز کے پاکستان سے افغان فضائی حدود میں جانے کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کے حوالے سے طالبان رجیم نے خود اب تک کوئی باضابطہ شکایت بھی نہیں کی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب
  • بھارت بیرون ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا‘ تاجکستان کا عینی ائربیس خالی کردیا
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں‘ طالبان
  • بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں؛ طالبان کا الزام
  •  امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر کے کابل میں داخل ہو رہے ہیں، افغانستان
  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی