عوام کیلئے خوشخبری ، ملک بھرکیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اربوں کا ریلیف متوقع
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست پرسماعت 15 مئی کو کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی صارفین کیلئے 140ارب سے400 ارب روپے تک ریلیف متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں بعض مقامات پرآج بھی موسلادھاربارش اورژالہ باری کا امکان ہے،اسلام آبادمیں آج شام کےوقت بارش ہوگی،راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور،شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال،ساہیوال،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب،فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور،ملتان، خانیوال،لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی بعض مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، دیر،چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،خیبر اور وزیرستان، پشاور، ہری پور،مانسہرہ، ایبٹ آباد،مردان اور ہنگو میں بھی بارش متوقع ہے۔
سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگاجبکہ سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،دادو،گھوٹکی ،کشموراور شکارپورمیں بارش متوقع ہے،دوسری جانب بلوچستان کےجنوبی اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنےکی توقع ہے،جبکہ کوئٹہ،ژوب،شیرانی،زیارت،چمن،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،بارکھان،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل،خضدار میں بھی بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھیں۔کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش