پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خوفناک مندی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خوفناک مندی، 2 دنوں میں مارکیٹ میں تقریباً 10 ہزار پوائنٹس کی مندی، سرمایہ کاروں کو کھربوں روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت سے اچانک منفی زون میں چلی گئی، انڈیکس میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 881 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں داخل ہوگئی، 7516 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 2 ہزار 492پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔(جاری ہے)
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی نوعیت کی مندی کی وجہ سے ٹریڈنگ کو عارضی وقت کیلئے روک دیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سٹاک ٹریڈنگ کو 5 فیصد سے زائد کمی کی وجہ سے ریگولیشنز کے تحت ایک گھنٹے کیلئے روکا گیا، انڈیکس 6948 پوائنٹس گھٹ کر ایک لاکھ 3ہزار 60 پوائنٹس کی سطح پر معطل رہا، سٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے ٹریڈنگ کے عارضی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6482 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 3559 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 29 ارب 28 کروڑ 9 لاکھ 70 ہزار 581 روپے مالیت کے 30 کروڑ 80 لاکھ 31 ہزار 81 شیئرز کا لین دین ہوا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹاک ایکسچینج میں پوائنٹس کی سطح پر پوائنٹس کی کمی ہنڈرڈ انڈیکس پاکستان سٹاک سٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں ایک لاکھ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :