کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کے لیے روک دیا گیا۔

بازارِ حصص میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغازمندی ہی سے ہوا، جس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا۔ ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا اور 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کردیا گیا، اس وقت تک کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی نوعیت کی مندی کی وجہ سے ٹریڈنگ کو عارضی وقت کے لیے روکا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک ٹریڈنگ کو 5فیصد سے زائد گھٹنے کی وجہ سے ریگولیشنز کے تحت ایک گھنٹے  کے لیے روکا گیا  ہے۔

انڈیکس 6948 پوائنٹس گھٹ کر ایک لاکھ 3ہزار 60پوائنٹس کی سطح پر معطل ہے  ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے ٹریڈنگ کے عارضی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس کی

پڑھیں:

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔

اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔

موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا