واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے ضامن ہیں، ان کی لیڈرشپ میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئی سمت میں داخل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کر دی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گفتگو نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں خطے اور دنیا کے اہم امور زیرِ بحث آئے۔  وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیراعظم نے بالخصوص پاک بھارت کشیدگی میں سیزفائر کرانے کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت مداخلت اور فیصلہ کن قیادت نہ ہوتی تو خطہ ایک بڑے المیے کی لپیٹ میں آ سکتا تھا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی امن قائم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے، خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے ان کی کاوشیں اور مسلم دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت قابلِ تعریف ہیں۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات پر بھی تفصیل سے بات ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو اس سال طے پانے والے ٹیرف معاہدے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات نئی بلندیوں پر جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے کردار کی تعریف پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس تعاون مزید بڑھایا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک امریکا تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط اور کثیرالجہتی تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: دونوں ملکوں کے شہباز شریف

پڑھیں:

شہباز شریف کی شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق کویت اور پاکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی برآمد سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے ملاقات کی جس میں دیرینہ بردارانہ تعلقات کا ذکر کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی برآمد سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف کی آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔

پی ایم آفس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا، وزیر اعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور کویت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد کویت کے اظہار یک جہتی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواں برس کے آخر میں کویتی ولی عہد کے پاکستان کے سرکاری دورے پر میزبانی کا منتظر ہے، جس کی تاریخیں سفارتی ذرائع سے طے کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
  • امریکا میں شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ استقبال ،ٹرمپ سے اہم ملاقات
  • وزیراعظم  شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی آج صدر ٹرمپ سے ملاقات
  • ٹرمپ جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، امریکی اہلکار کی تصدیق
  • پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، شہباز شریف
  • شہباز شریف کی انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں سری لنکن صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • شہباز شریف کی شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات