پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیز رفتار رجحان کے ساتھ ہوا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار تاریخ میں 161,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔

آج پہلے نصف دن کے کاروبار میں 2,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، دوپہر 12 بجے انڈیکس 161,803.85 پوائنٹس پر مستحکم تھا، جو 2,523.

76 پوائنٹس یعنی 1.58 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی کھوج کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے سمیت تمام شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +2524.88 points (+1.59%) at midday trading. Index is at 161,804.97 and volume so far is 257.14 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/WVixR3HDgr

— Investify Pakistan (@investifypk) September 26, 2025

انڈیکس میں وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے  اے آر ایل، حبکو، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پی او ایل، پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی ناردن گیس پائب لائنز لمیٹڈ سب سبز زون میں ٹریڈ ہوئے۔

ماہرین نے اس تیزی کا سبب پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری قرار دیا کیونکہ اقتصادی بحالی اور پاکستان کی بہتر جغرافیائی سیاسی پوزیشن کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ اہم عالمی پیش رفت میں وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 159 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، خاص طور پر نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کرنے کی حالیہ پہل کے حوالے سے، تاکہ مشرق وسطیٰ، خصوصاً غزہ اور مغربی کنارے میں امن قائم کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت بیرونی اور مالیاتی توازن میں بہتری سے میکرو اقتصادی استحکام پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان جاری رہا اور سرکاری اقدامات کے بارے میں مثبت توقعات کے سبب 100 انڈیکس ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 159,280.09 پر بند ہوا، جو 1,043.42 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد اضافے کے برابر تھا۔

عالمی منڈیوں میں ایشیا کے حصص جمعہ کو مندی کا شکار ہوئے، خاص طور پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پابندیوں اور مضبوط امریکی اقتصادی ڈیٹا کے بعد شرح سود میں بڑے کٹوتی کے امکانات کا کم ہونا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈیکس آئل مارکیٹنگ کمپنیز پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریفائنری شہباز شریف ماری پیٹرولیم مشرق وسطیٰ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 100 انڈیکس آئل مارکیٹنگ کمپنیز پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریفائنری شہباز شریف ماری پیٹرولیم اسٹاک ایکسچینج

پڑھیں:

پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر میں پیش رفت، امریکا سے درآمد شدہ مویشی پہنچ گئے

کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ گئے، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کثیر اضافہ ممکن ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو کا پاکستان کے ڈیری سیکٹر کے لیے تاریخی اقدام ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں۔ گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی ) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی بنیادوں پر مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے عملی اقدامات جاری ہیں۔ سال 2024 میں جی سی ایل آئی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ پاکستان پہنچنے پر بے حد پذیرائی ملی تھی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت نے اس اہم منصوبے میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی پارٹنرشپ کو ممکن بنایا۔ یہ اقدام نیشنل ہرڈ ٹرانسفارمیشن کے تحت لائیو اسٹاک سیکٹر کے معیار کو عالمی سطح تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان کی جانب سے افغانستان بارڈرز کی بندش سے کتنے کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا؟
  • پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر میں پیش رفت، امریکا سے درآمد شدہ مویشی پہنچ گئے
  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
  • بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی پر ابرار احمد مین آف دی قرار
  • بابر اعظم کا کارنامہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا