Jang News:
2025-11-06@19:03:16 GMT

اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، شازیہ مری

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، شازیہ مری

شازیہ مری۔فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کی سپورٹ چاہتے ہیں تو اس طرح کی کسی بات میں پی پی شراکت داری نہیں کرسکتی۔

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس سے قبل شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی حصے پر ہمارا موقف واضح ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایم کیو ایم کی وزیراعظم کو 27ویں ترمیم پر دیگر جماعتوں سے بات کرنے کی یقین دہانی 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے: بیرسٹر عقیل

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کو دیے گئے اختیارات کبھی واپس نہیں لے سکتی، ایسے کسی پروپوزل کی حمایت نہیں کرسکتے جس سے صوبوں کے اختیارات واپس لیے جائیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ اگر آئینی ترمیم میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے نظام، اداروں کے انتظامی طور پر کام اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بہتری آسکتی ہے تو سپورٹ کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی شازیہ مری

پڑھیں:

کیا 27ویں ترمیم کے ذریعے 18ویں ترمیم واپس ہونے جا رہی ہے؟

ملکی سیاست میں ایک بار پھر نئی آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف قیاص آرائیاں جاری ہیں، اس ترمیم میں ماضی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کے لیے 18ویں آئینی ترمیم کو بھی تبدیل کرنے سے متعلق باتیں ہو رہی ہیں۔

اب سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا صوبوں کے اختیارات کم کرنے یا 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی جا رہی ہے؟

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، البتہ مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جیسے دفاع وفاق کے ساتھ ساتھ صوبوں کا بھی کیا جا تا ہے لیکن دفاعی بجٹ میں صرف وفاق ہی حصہ دیتا ہے، وفاقی حکومت کے پاس معمولی اخراجات کے لیے بجٹ نہیں جبکہ صوبوں کے پاس وسیع بجٹ موجود ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 27ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے وقت وسائل کی تقسیم پر تفصیلی بات ہوئی تھی، اس وقت کے حساب سے وسائل کی تقسیم کا فارمولا طے کیا گیا تھا، اب اگر کچھ فرق آ گیا ہے اور ترمیم کی ضرورت ہے اور اگر سب کی مشاورت سے اس معاملے کو آگے بڑھایا جا رہا ہو تو وسائل کی تقسیم کے فارمولے میں تبدیلی کے لیے آئینی ترمیم ہو سکتی ہے، اگر دو تہائی ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو گی تو اسی کے بعد ہی ترمیم ہو سکے گی۔

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ آئین کوئی جامد چیز نہیں، اس میں بہتری کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں، اگر وقت کے ساتھ وسائل کی تقسیم میں فرق آیا ہے تو اس پر بات چیت اور غور و فکر کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے، حکومت فوری طور پر 27ویں ترمیم نہیں لا رہی بلکہ ابھی محض مشاورت اور سیاسی مکالمے کا عمل جاری ہے، تمام جماعتیں متفق ہیں کہ آئینی عدالت یا آئینی بینچ کے قیام سے نظام بہتر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی قیادت میں لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، 27ویں ترمیم پر حمایت کی درخواست

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے رابطہ کیا ہے اور حمایت مانگی ہے لیکن 18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے، 18ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبوں کے اختیارات پر پیپلز پارٹی نے اتفاقِ رائے پیدا کیا تھا اب ان اختیارات سے پیچھے ہٹنا نہ مناسب ہوگا اور نہ ممکن ہے، کوئی بھی ترمیم اگر 18ویں ترمیم کے متصادم ہو گی تو اس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کیا ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے؟

شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کا تجویز کردہ مسودہ 6 نومبر کو پیپلز پارٹی کی سی ای سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس پر غور اور فکر کے بعد  حتمی فیصلہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی پارٹی ہر معاملے کو اپنے اصولی مؤقف کے مطابق دیکھے گی، البتہ عوامی مفاد میں اگر کسی بات پر اتفاق کی گنجائش ہوئی تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 18ویں ترمیم 2010 میں منظور کی گئی تھی جس کے ذریعے صوبوں کو وسیع اختیارات اور مالی خودمختاری ملی تھی اور پیپلز پارٹی اس ترمیم کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

18ویں آئینی ترمیم 26ویں آئینی ترمیم 27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ

متعلقہ مضامین

  • اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے ، شازیہ مری
  • پیپلز پارٹی کا 27ویں ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کے رول بیک کی کسی شق پر بھی سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی کا 27ویں ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کے رول بیک کے کسی شق پر بھی سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ
  • 27ویں ترمیم میں صوبائی اختیارات رول بیک نہیں ہونے دیں گے، آغا رفیع اللّٰہ
  • 18ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے ، سمجھوتہ ناممکن، شازیہ مری
  • 18ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، شازیہ مری
  • کیا 27ویں ترمیم کے ذریعے 18ویں ترمیم واپس ہونے جا رہی ہے؟
  • شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے 27 ویں ترمیم پر حمایت مانگی ہے: شازیہ مری
  • 18ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: شازیہ مری