لاہور:

بھارت سے ہر قسم کی ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی اور ایل سی کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے۔

ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام ڈرائی پورٹس، جی پی اوز دفاتر اور ایئر پورٹ کے لیے پابندی کا مراسلہ جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اس سے قبل بھارت سے ملک بھر کے ڈرائی پورٹس اور ایئر پورٹس کے راستے جی پی اوز اور بحری جہاز کے ذریعے ہربل اور دیگر ادویات بھی درآمد کی جاتی تھیں لیکن اب تمام چیف کیلکٹرز، کسٹم آفیسرز اور کلکٹر کسٹم آفیسرز کو حکم دیا گیا ہے کہ بھارت سے براہ راست یا کسی دوسرے ملک کے راستے کسی بھی چیز خاص طور پر ادویات اور کپڑے کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سے تجارت، واہگہ بارڈر، فضائی حدود بند، پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائیگا: قومی سلامتی کمیٹی

ان چیزوں کو لایا نہیں جائے گا۔ اگر پابندی کے باوجود ایسی کوئی چیزیں آئے گی تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔

پاکستان سے بھی بھارت سامان بھی نہیں بھجوایا جا سکتا ہے۔ جن افراد نے ایل سی کھولنے کی اجازت لی ہوئی تھی ان کے اجازت نامے پر منسوخ کردیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارت سے

پڑھیں:

ریپ اور دہشتگردی، امریکا کی بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکا نے بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو بھارت کے متعدد علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے ٹریول ایڈوازری جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پرتشدد جرائم اور دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں۔

نئی ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں جرائم کے تیزی سے بڑھتے واقعات میں سے ایک ریپ ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دہشتگرد سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ مراکز، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور سرکاری سہولیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

امریکی حکومت نے اپنے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ دہشتگردی اور بے امنی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے سفر سے گریز کریں۔ بھارت کے چند وسطی اور مشرقی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کیا جائے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
  • اہلکاروں کی بغیر اجازت جیل سے باہر جانے پر پابندی
  • بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ آج متوقع
  • ریپ اور دہشتگردی، امریکا کی بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
  • مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل اسپتال لاہور کا دورہ
  • مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
  • محرم الحرام، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد
  • پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
  • محرم الحرام: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد