وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عدالت نے مجھے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا تو دوبارہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔

عمران خان نے شکوہ کیا کہ علی امین گنڈاپور ملاقات کیلئے نہیں آتے: علیمہ خان

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کےلیے آیا ہوں، بانیٔ پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے مجھے پیغام دیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون نام کی کوئی چیز نہیں، سب سے کم ملاقاتیں مجھے دی جاتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان نے رہنماؤں کو اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں جانے سے روک دیا

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی سے دو بہنوں کی ملاقات کرادی گی، عظمی خان اور نورین خان نے 45 منٹ تک جیل میں بانی سے ملاقات کی، علیمہ خان کو آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمران خان نے مائنز اینڈ منرل بل پر عمل درآمد روک دیا، اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں پارٹی رہنماؤں کو جانے سے روک دیا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان اور نورین خان نے علیمہ خان کو ملاقات کی تفصیلات فراہم کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے بتایا کہ آج مائنس علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمی کی ملاقات کرادی گئی ہے، میری بہنوں نے بانی کو احتجاجاً بتایا ہے کہ آپ ان لوگوں سے نہیں ملیں گے جن کے نام فہرست میں شامل نہیں ہونگے، میری بہنوں نے بانی کو بتایا آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، بانی کو بتایا گیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے وی لاگرز کی تعریف کی گئی ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کسی کی تعریف نہیں کی نہ ایسی کوئی بات ہے، جو لوگ پچھلے دنوں اندر گئے ہیں انہوں نے جھوٹ بولا ہے، ہم نے اس چیز کو روکنا ہے کہ بانی کا اکاؤنٹ مس یوز نہ ہو، میری بہنوں بانی کے سامنے احتجاج کیا کہ آپ لسٹ کے بغیر لوگوں سے نہ ملیں، بانی نے واضح طور پر کہا ہے کوئی مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہوگا، بانی نے تاکید کی ہے علی امین گنڈا پور میرے پاس ملاقات کیلئے نہیں آتے، بانی نے کہا ہے نواز شریف کی پوری کیبنیٹ جیل اور لندن چلی جاتی تھی علی امین جیل کیوں نہیں آتے۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے سختی سے ہدایت کی ہے کوئی بھی پالیسی انکے بغیر اپروو نہیں ہوگی، بانی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی اپیکس کمیٹی میں انکی اجازت کے بغیر نہیں جائے گا، بانی نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے سارا فوکس تحریک پر کریں، بانی نے کہا ہے لوگ اس وقت بھر پور تحریک چاہتے ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں، بانی نے الیکشن ٹریبونلز میں جانے کی ہدایت کی ہے، بانی نے کہا ہے کوئی ڈیل نہیں ہورہی نہ کسی سے کوئی بات ہورہی ہے، بانی کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے انکی صحت بھی ٹھیک ہے، بانی نے ان سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج پولیس والوں نے ارکان اسمبلی کو مارا ہے، کپڑے پھاڑے ہیں، یہ پولیس والے بتارہے ہیں ایک منتخب ممبر کی کیا حیثیت ہے۔ بانی نے کہا ہے انہوں فیصل چودھری سے پوچھا تم کیسے اندر آجاتے ہو؟ بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے غلط بیانی نہیں کرنے دیں گے، انڈیا کے معاملے پر مجھے حکومت کی سنجیدگی دکھائیں، حکومت انڈیا کے ساتھ تناؤ پر ڈرامے کررہی ہے، صدر اور وزیراعظم پہلے بیان دیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے دونوں بہنوں کو ہدایت دیتے ہوئےمائنز اینڈ منرل بل پر عمل درآمد روک دیا ہے، اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں پارٹی رہنماؤں کو جانے سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے: علی امین گنڈاپور
  • ’اب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھاؤ’ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز شریف کو چیلنج کردیا
  • عمران خان سے ملنے نہ دیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی، گنڈاپور کی دھمکی
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علی گنڈاپور نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
  • پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا: علی امین گنڈاپور
  • عمران خان نے رہنماوں کو اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں جانے سے روک دیا
  • عمران خان نے رہنماؤں کو اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں جانے سے روک دیا
  • عمران خان نے شکوہ کیا کہ علی امین گنڈاپور ملاقات کیلئے نہیں آتے: علیمہ خان
  • ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور