علی امین گنڈاپور کو پولیس نے گورکھ پور ناکے پر روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے راستے میں گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا۔
علی امین گنڈاپور کو اڈیالاجیل کی طرف پیدل مارچ کے دوران روکا گیا تو ان کے گارڈز کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔
اُنہوں نے پولیس سے کہا کہ یہ پاکستان ہے، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، میرے پاس کورٹ آرڈر ہے، میں اڈیالا جیل جاؤں گا، مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔
پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کریں۔
پولیس اہلکار علی امین گنڈا پور کو مقامی ہوٹل کی طرف لے گئے جہاں پولیس اہلکاروں اور علی امین گنڈا پور کے درمیان گفتگو ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پور کو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔