انڈیا نے شہری علاقوں پر حملہ کیا، بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوے پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے فضائی دفاع اور پاکستانی ملٹری سائٹس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ڈرونز کی دراندازی بھارت کا پاکستان پر حملہ ہے، تناؤ کو کم کرنے کیلئے شاید ہی کوئی جگہ رہ گئی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ برطانوی خبر ایجنسی کو اپنے بیان میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا پاکستان اور انڈیا کیلئے بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں سرفہرست ہے، خلیجی ممالک بھی کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں شامل ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے فضائی دفاع کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی ملٹری سائٹس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی ڈرونز کی دراندازی بھارت کا پاکستان پر حملہ ہے، تناؤ کو کم کرنے کیلئے شاید ہی کوئی جگہ رہ گئی ہو، کشیدگی بڑھ گئی ہے، بھارت نے تنازع کو بند گلی میں پہنچا دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ بھارتی ڈرونز وزیر دفاع کہ بھارت پر حملہ نے کہا
پڑھیں:
پاک سعودی معاہدہ تاریخ ساز،معرکہ حق کے مرہون منت ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے، یہ معاہدہ معرکۂ حق کی فتح کے مرہونِ منت ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے، مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں، سعودی ولی عہد نے مجھے یاد کرایا کہ 71ء میں سعودی عرب نے 2 گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاہدے کے ثمرات میں پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہو گا۔