بھارت کا غرور، پراپیگنڈا فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاک فضائیہ کو بھارت کے جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈا فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ پاک فضائیہ نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ پاکستان ہے اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں۔ قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے کا پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ مریم نواز نے شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسروں اور عملہ بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ شروع بھارت نے کیا ختم ہم کریں گے۔ امن چاہتے ہیں مگر عزت کے ساتھ۔ جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر بنے گی۔ مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں، صرف سرکاری ذرائع سے معلومات لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔