UrduPoint:
2025-05-08@08:27:26 GMT

آپ کیوں ضرورت سے زیادہ دفاعی ہو گئے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

آپ کیوں ضرورت سے زیادہ دفاعی ہو گئے ہیں؟

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) سینئر صحافی نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ آپ کیوں ضرورت سے زیادہ دفاعی ہو گئے ہیں؟ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے بھارت کیخلاف مزید کسی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دیے جانے پر سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ آپ کا دشمن کسی انٹرنیشنل پریشر کو نہیں مانتا ، کسی انٹرنیشنل بارڈر کو نہیں مانتا ،کسی انٹرنیشنل قانون کو نہیں مانتا۔

کسی ثالثی کو نہیں مانتا ۔ اس نے آپ کا پانی بند کر دیا، آپ کے ملک پر میزائل برسا دئیے صرف اس بنیاد پر کہ اسرائیل اس کے ساتھ ہے؟ تو آپ کیوں ضرورت سے زیادہ دفاعی ہو گئے ہیں؟ آپ کیوں کسی ملک کا پریشر لے رہے ہیں۔؟ جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے چُن چُن کر پاکستان کے شہروں اور مساجد کو نشانہ بنایا، درجنوں شہری شہید کئے۔

مگر افسوس کہ رانا ثناء نے ان شہادتوں کا بدلہ نہ لینے کا اعلان کرکے کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ کیا۔ شریف خاندان نے مودی کا نام تک نہ لیا۔ آج پاکستان ایسی کمزور قیادت کے ہاتھوں یرغمال ہے، جو ذاتی مفاد کیخاطر قومی غیرت اور سالمیت کو قربان کر رہی ہے۔ ملک کو عمران خان جیسے دلیر اور بے باک لیڈر کی ضرورت ہے، جو قوم کی آواز بن سکے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق اہم ترین بیان جاری کیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نے بھارت کو مزید جواب دینے کے سوالات پر کہا کہ بھارت کو جواب دیا جا چکا ہے، بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہم دنیا کے کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو نہیں مانتا کی جانب سے کچھ نہیں آپ کیوں کہا کہ

پڑھیں:

جب ہماری آواز پسند نہیں تو ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کروانا چاہتے ہیں؟ عمر ایوب

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کروانا چاہتے ہیں، جب ہماری آواز پسند نہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تقریر گزشتہ روز کٹ کر دی گئی تھی، ڈی جی سے تقریر کی کاپی مانگی تو انہوں نے کہا کہ اختیار نہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے بارے میں مثبت اور یکجہتی کی بات کی، ہم باہر اپنی اسمبلی لگا لیتے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کو بلا کر بریفنگ دی گئی، پی ٹی آئی کیوں شریک نہ ہوئی؟ بیرسٹرگوہر سے سوال

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا دوٹوک موقف ہے ہم متحد ہیں، ہم پاکستان کے دفاع کیلئے ہر وقت موجود ہیں۔

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں یہ آپ کی تقریر چلی ہے، آپ کی تقریر میں جو الفاظ حذف کرنے ہوئے، وہ کر کے آپ کو دے دی جائے گی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کیا ہم پاکستان کے خلاف کوئی بات کر سکتے ہیں، میرے خاندان نے اس ملک کا دفاع کیا۔

متعلقہ مضامین

  • صرف عوام ہی کی قربانی کیوں؟
  • بھارت نے جو حرکت کی اس کا جواب دیدیا، مزید بھی دینگے، رانا ثنا اللہ
  • رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ
  • دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے، رانا ثناءاللہ
  • دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے، رانا ثنااللہ کا پالیسی بیان
  • ٹاپ ٹو میں فنش کر سکتے تھے، کچھ چیزیں ہمارے حق میں نہیں گئیں: ثمین رانا
  • پاکستان غیرملکی معاونت سے ہونیوالی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے: بلاول بھٹو
  • جب ہماری آواز پسند نہیں تو ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کروانا چاہتے ہیں؟ عمر ایوب
  • ‘بھارت شہباز شریف کے اسٹائل سے بھی خوفزدہ’، وزیراعظم کا اکاؤنٹ کیوں بند ہوا، وجہ سامنے آگئی