Nawaiwaqt:
2025-05-08@16:34:24 GMT

حنا الطاف بھارتی اداکاروں پر برس پڑیں

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

حنا الطاف بھارتی اداکاروں پر برس پڑیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے موجودہ صورتحال پر آواز بلند کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کریں اور اُن پاکستانی فنکاروں سے بھی فاصلہ اختیار کریں جو اپنے ملک کے حق میں بولنے سے گریز کرتے ہیں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں حنا الطاف نے بغیر کسی کا نام لیے بھارتی فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے اور دونوں ممالک میں ہونے والے معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت دوسری جانب خوشی اور جشن منایا جاتا ہے، جو دل توڑ دینے والی بات ہے حنا الطاف نے کہا کہ پاکستانی عوام اُن بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کریں جو جنگ کو بڑھاوا دیتے ہیں اور ساتھ ہی اُن پاکستانی فنکاروں سے بھی محتاط رہیں جو پاکستان میں رہتے ہیں مگر جب بات وطن کی ہو تو خاموشی اختیار کرتے ہیں اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سرحد پار سے جنگی بیانات آتے ہیں تو ہم پھر بھی امن اور دوستی کی بات کرتے ہیں لیکن یہ یکطرفہ رویہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ ہمیں اُن لوگوں سے جُڑنے کی ضرورت ہے جو دکھ کی گھڑی میں سچ کے ساتھ کھڑے ہوں اور ملک کے وقار کا ساتھ دیں حنا الطاف کا مؤقف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور کئی صارفین ان کے موقف کی حمایت میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حنا الطاف

پڑھیں:

فیصل قریشی کی بھارتی فنکاروں پر کڑی تنقید، بےحس قرار دے دیا 

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے حالیہ واقعات پر ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی فنکاروں کی جانب سے پاکستان پر حملے کی خوشی منانے کو افسوسناک اور بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں فیصل قریشی نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے باعث ایک بچے کی شہادت کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انسانی سانحے پر خوشی منانا شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ ابھی تک ثابت نہیں ہوا نہ ہی ہوگا مگر آپ لوگوں نے جو کچھ کیا وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ انہوں نے بھارتیوں سے سوال کیا کہ تمہیں کونسی کامیابی ملی ہے تم لوگوں کے جہاز گِرے ہیں تم لوگوں نے بچے کو شہید کیا ہے جس کا ہمیں بہت دکھ ہے۔

https://www.instagram.com/reel/DJX8T2fCaqg/

فیصل نے بھارتی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کیلئے شہادت ایک معبتر چیز ہے لیکن تم لوگوں کی وجہ سے ایک بےگناہ بچہ شہید ہوا ہے۔

فیصل قریشی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم پاکستانیوں کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے، جب کہ بھارتی فنکار دباؤ کے تحت ریاستی بیانیے کی حمایت کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فاطمہ بھٹو پاک بھارت جنگ پر خوشیاں منانے والے بھارتی فنکاروں پر برس پڑیں
  • بھارتی حلقوں میں ماہرہ اور فواد کے بیانات پر غصے کی لہر دوڑگئی، پابندی کا مطالبہ 
  • پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی آمنے سامنے
  • حنا الطاف بھارتی اداکاروں پر برس پڑیں، انہیں بزدل بھی قرار دے دیا
  • حنا الطاف نے عوام سے تماشائی بننے والے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کی گزارش کردی
  • فیصل قریشی کی بھارتی فنکاروں پر کڑی تنقید، بےحس قرار دے دیا 
  • ’ہم نے اسٹار بنایا اور یہ انڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں‘، نادیہ خان پاکستانی اسٹارز پر برس پڑیں
  • فنکاروں کا پاک افواج سے اظہار یکجہتی، بھارت کو موثر جواب پرخراج تحسین 
  • فنکاروں کی پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی، بھارت کو مؤثر جواب پر زبردست خراج تحسین