فنکاروں کا پاک افواج سے اظہار یکجہتی، بھارت کو موثر جواب پرخراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فنکاروں، اداکاروں نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کرتے بھارت کو مؤثر جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے ذلت آمیز اقدامات کو بزدلانہ قرار دیا۔ ماورا حسین نے پاکستان پر بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے اور کشیدگی بڑھانے پر بھارت پر شدید تنقید کی۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے بلکہ ایک پڑوسی کی انا کا برتاؤ ہے۔ منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پڑوسی ملک کے اس بزدلانہ حملے کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان پر بھارتی حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور بھارت کی اس کارروائی کو شرمناک اور ان کی بزدلی قرار دیا۔ اداکار اسامہ خان نے پاکستان بھارت کے حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کشیدگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ اداکار فواد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری کے ذریعے بھارتی حملے کو شرمناک قرار دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے مصنفہ فاطمہ بھٹو کی ٹوئٹ کو اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے حملے کو بزدلانہ قرار دیا اور دعا کی کہ یااللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائیں۔ ریما نے کہا پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔ پاک فوج ایمان سے سرشار سیسہ پلائی دیوار کی مانند عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اعجاز اسلم نے کہا جنگ جذبے سے لڑی جاتی ہے جو بھارتی فوج کے پاس نہیں ہے۔ اداکار نے کہا کہ ابھی نندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا۔ ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے۔ احسن خان نے بھارتی جارحیت کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کی جانب سے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کو شرمناک قرار دیدیا۔ اداکار احسن خان نے ایک اہم ویڈیو بیان میں بھارتی جنگی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے۔ تاہم موجودہ بھارتی رویہ اس جذبے کے منافی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے پاکستان کرتے ہوئے کا اظہار قرار دیا نے کہا
پڑھیں:
روندو، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت
شرکاء نے قومی پرچم تھامے، نعرۂ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، اور ملک کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایک پُرامن اور مہذب ماحول میں اپنے قومی جذبات کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غازیان روندو، روندو یونائٹڈ موومنٹ، آئی ایس او اور روندو یوتھ کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روندو یونائٹڈ موومنٹ، آئی ایس او اور روندو یوتھ کی قیادت میں، اور روندو ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے آج ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کا مقصد افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور قومی وحدت کا مظاہرہ تھا۔ ریلی کا آغاز روندو مین بازار (ڈمبوداس) سے ہوا اور یہ مکمل طور پر منظم اور حب الوطنی سے بھرپور رہی۔ ریلی میں معززین، علمائے کرام، نوجوانوں، بزرگوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے، نعرۂ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، اور ملک کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایک پُرامن اور مہذب ماحول میں اپنے قومی جذبات کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے اپنے جوشیلے خطابات میں پاکستان کی سالمیت، قومی وحدت، اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ بھارت کو خبردار کیا گیا کہ بلتستان کا ہر فرد وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے، اور کسی بھی جارحیت کا متحد ہو کر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔