بھارتی حملے میں 31 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں 31 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے شہید ہوئے، جنہوں نے اپنی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں، جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کو نشانہ بنایا، ہم بھارت ہی سے اس بزدلانہ اقدام کی توقع کرسکتے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم سب پہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کس طرح بھارت پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے، اس کے شواہد دنیا کے سامنے ہیں، جب پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ تیز کی تو بھارت خود اپنی فوج کے ساتھ دہشتگردی پر اترآیا، بھارت نے پاکستان کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا یہ دہشتگردی نہیں تو اور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں بھارتی فوج نے کل کس طرح پاکستان میں مختلف مقامات پر مساجد کو نشانہ بنایا، مساجد میں قرآن پاک شہید کیے گئے۔ سوال یہ ہے کون سا مذہب اور کون سی انسانیت ہے جو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ آپ کسی اور کی عبادت گاہوں اور مقدس کتابوں کو شہید کریں اور اس کی بے حرمتی کریں۔‘
’6 اور 7 مئی کے حملے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا دشمن اتنا کمزور اور خوفزدہ ہے کہ وہ بزدلوں کی طرح رات کی تاریکی میں شہریوں اور آبادی کے مراکز کو نشانہ بناتا ہے، بجائے اس کے کہ اس کے سامنے برابر کی فوج سے لڑیں۔‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملے کے جواب میں بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا نہ کہ عام شہریوں کو اور معصوم لوگوں کو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان؛ پولیس پر حملے میں 3 راہگیر جاں بحق، 3 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی
ڈی آئی خان:جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے میں 3 راہ گیروں کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی ہے جب کہ تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔