وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے، اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، 26 شہید شہریوں میں بچے بھی شامل ہیں، شہید ارتضیٰ عباس کی عمر صرف 7 سال تھی جس کا ابھی ہم نے جنازہ پڑھا، عہد کرتے ہیں شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا ضرور حساب لیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات ہم نے ثابت کردیا پاکستان دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، پاکستانی پائلٹس نے اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت اور شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے،پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں،24 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر اور ناز ہے۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی، بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کی، مسئلہ کشمیر ایک تنازع ہے اور تب تک رہے گا جب تک کشمیریوں کو آزادانہ حق رائے دہی نہیں مل جاتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس خطے میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک پاکستان ہے، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانیں دیں، بھارت کی خام خیالی ہے کہ اس کی مہم جوئی دہشتگردی کی جنگ سے ہماری توجہ ہٹاسکے گی، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، پاکستان کی حفاظت کیلئے فوج اور عوام یک جان دو قالب ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی قوم کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور بھارت کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یومِ استحصال بھارت کی ریاستی بربریت اور ظلم و جبر کی ایک سنگین یاد دہانی ہے اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی ایک مستقل خطرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کی کوششیں بھارت کے وسعت پسند اور انتہا پسندانہ ایجنڈے کا واضح ثبوت ہیں مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کی جستجو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے باز رکھے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار اقلیت بنانے کی سازشیں جاری ہیں مگر پاکستان ان کے جائز حقوق کے حصول تک ہر ممکن سیاسی سفارتی اور اخلاقی تعاون جاری رکھے گا 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم نے دفاتر میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا
  • وزیرِ اعظم کا اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اظہارِ اطمینان
  • اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
  • بھارت کے مشرق میں گہرائی تک حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی جارحیت پر دو ٹوک موٴقف سامنے آگیا
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار
  • صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس آمد؛ شہباز شریف سے ان کے کزن کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے: ایرانی سفیر
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم گلگت پہنچ گئے، گورنر نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے آگاہ کیا