City 42:
2025-05-08@10:27:20 GMT

بھارت کی جارحیت، شہیدوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

سٹی42: پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کے نتیجہ میں شہید ہونے والے سویلین شہریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ شہید شہریوں کی تعداد مین خوفناک اضافہ بھارتی فوج کی لائن آف کنترول پر  مسلسل جارحیت کے سبب ہو رہا ہے جس کا نشانہ آزاد کشمیر کے نہتے شہری بن رہے ہیں۔

پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آج بدھ کی شب ہنگامی نیوز کانفرنس کر کے بتایا  کہ دشمن کی  جارحیت کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرنے والے سویلین شہریوں کی تعداد اب بڑھ کر  43 ہو گئی ہے۔

ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مزید شہادتیں  لائن آف کنترول پر بھاری جارحیت کے نتیجہ میں ہوئی ہیں۔ 

جنرل احمد شریف چوہدری کی نیوز کانفرنس جاری ہے۔ 

وہ دنیا کے میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی عوام کو کل شب بھارت کی جارحیت کا نشانہ بننے والی مسجدوں کے شہید ہونے کے بعد کے مناظر کی آج بنائی ویڈ وز عالمی میدیا کے نمائندوں اور پاکستانی عوام کو دکھا رہے ہیں۔  

ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی تعداد

پڑھیں:

بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسکرین گریب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ احمد پور شرقیہ میں معصوم بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، ایک شہید، ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا،  شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے بلاجواز حملے کا پاکستانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آج دن میں تمام میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا تاکہ بھارت کی ننگی جارحیت کو ساری دنیا دیکھے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلح افواج پوری طرح چوکس، بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا ئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہو ئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی نیوز کانفرنس
  • بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، اسکی غلط فہمی دور کر دیں گے، ترجمان پاک فوج
  • بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، اسکی غلط فہمی دور کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
  • بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
  • پاکستان نے بھارت تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف 
  • بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت کی جانب سے شرمناک حملہ کیا گیا، بھرپور جواب دیا جائےگا، پاک فوج