پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے جارحیت کے باوجود پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق میچ کا ٹاس شام ساڑھے 7 بجے جبکہ میچ 8 بجے شروع ہو گا اور پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، جارحیت پر احتجاج ریکارڈ بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، جارحیت پر احتجاج ریکارڈ پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات پاکستان کا موثر جواب ، انڈیا کامقبوضہ جموں کشمیر میں 10فوجی ہلاکتوں کا دعوی پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب وطن کی مٹی کے دفاع کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں، علی امین گنڈاپورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیڈول کے مطابق پی سی بی
پڑھیں:
تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے, برٹش کونسل پاکستان
— فائل فوٹوبرٹش کونسل پاکستان نے تمام امتحانات کے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
برٹش کونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر بیان جاری کرتے ہوئے برٹش کونسل پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اگر کوئی تبدیلی ہوگی تو اس حوالے سے تمام طلبہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔
برٹش کونسل پاکستان کے مطابق اگر کسی طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے یا کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم اپنے اسکول سے یا پرائیویٹ امیدوار ہمارے کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر ہونے والے حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے اسلام آباد سمیت پورے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔