بھارتی حملے کے ساتھ ہی ایکس کی سروس بحال، ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے پاک بھارت جنگ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ سروسز بحال ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پاک بھارت جنگ کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو تقریباً 45 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، ایکس کو فروری 2024 میں عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد نگران حکومت کے دور میں ہی بلاک کر دیا گیا تھا۔
حکومتی محکمے عام لوگوں پر پابندی کے باوجود سرکاری مواصلات کے لیے (بظاہر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے ممنوعہ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے تھے، تاہم عام پاکستانی شہریوں کو ایکس تک رسائی حاصل نہیں تھی۔
ایکس پر پابندی کیخلاف شہریوں نے عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کر رکھے تھے، تاہم پاک بھارت جنگ کے پیش نظر ایکس کو عوام کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، ایکس کی سروس بحال ہوتے ہی پاکستان کے حق میں دلچسپ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
واضح رہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کو آپریشن ’سندور ’ کا نام دیا تھا، تاہم پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد #سندور بن گیا تندور،# پاکستان زندہ باد،#get ready endia ٹاپ ٹرینڈز میں آگئے۔
پاکستان پر حملے کے فوری بعد سے صارفین کی جانب سے ہیش ٹیگ پاکستان زندہ کے ساتھ ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو 13 گھنٹے کے دوران 7 لاکھ 89 ہزار پوسٹ کی گئی ہیں۔
ہیش ٹیگ سندور بن گیا تندور کے 5 گھنٹے کے دوران 45 ہزار پوسٹس شیئر کی جاچکی ہیں اور یہ ہیش ٹیگ پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سندور بن گیا تندور ٹاپ ٹرینڈ ہیش ٹیگ بحال کر
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل