لاہور اور کراچی کے لئے فضائی حدود بحال
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سعید احمد:لاہور اور کراچی کے لئے فضائی حدود بحال،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کیلئےمعطل کیا گیا تھا،رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہیں۔مسافر اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔
نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کے شیڈول ،راستوں بارے حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4 تا 8 اگست کا روسٹر جاری
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری—فائل فوٹوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4 سے 8 اگست کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔
روسٹر کے مطابق ٹریڈ مارک، فیملی کیسز، رینٹ کیسز، درخواستِ ضمانت اور ملازمتوں سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔
روسٹر کے مطابق ساڑھے 11 بجے کے بعد 2 رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت جاری رکھے گا۔
اس 2 رکنی بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔