بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ،نوٹم جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔
قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا جس میں پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم صحافیوں کے پریس گیلری کارڈ اجلاس کے لیے موثر ہوں گے۔
صحافیوں کو عارضی طور پر جاری کارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ اراکین اسمبلی کے مہمانوں کے جاری پاسز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔