بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والی ایک حالیہ فشنگ مہم دیکھی گئی ہے، یہ سائبر حملہ مبینہ طور پر انڈین تھریٹ ایکٹر (ٹی اے)سائیڈ ونڈر سے منسلک ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ تھریٹ ایکٹر پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں سے سرگرم ہے، اس سائبر حملے کے لیے فشنگ ای میلز کا استعمال کیا جاتا ہے، سائبر حملوں میں پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق بھارت کے اس قسم کے سائبر حملوں میں پاکستان کے حساس اداروں کے سائبر سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔
مختلف اداروں میں ملازمت کرنے والے ذاتی افراد کو اس طرح کے فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا شکار ہونے کے خلاف تربیت دی جائے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فشنگ ای میلز کا پتہ لگانے اور بلاک کرنے کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز، مالویئر اور سپین چیک لگایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان خواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان تشدد کا معاملہ ،پی ٹی آئی رہنماوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دے دیا ہم وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے، قائد حزب اختلاف عمرایوب روس پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، صدرمملکت پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آو آئی سی گروپ کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بھارت کا پانی صرف بھارت استعمال کرے گا؛ مودی کی ایک بار پھر پانی بند کرنے کی دھمکی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی سرحدوں سے پڑوسی ممالک میں جانے والا پانی روک دیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اس کا مقصد بھارت کا پانی صرف اور صرف ملک کے مفادات کے لیے استعمال کرنا ہے۔

وزیراعظم مودی جو ہندو ووٹرز کے جذبات اکسا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان کا نام لیے بغیر پانی روکنے کی دھمکی دی ہے۔

مودی کی تازہ دھمکی کے بعد پاکستانی صوبے پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ چناب دریا کے بہاؤ میں غیر معمولی اور غیر فطری تبدیلی دیکھی ہے۔

بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان اُس وقت آیا ہے جب پہلگام واقعے میں انٹیلی جنس کی ناکامی اور ناقص سیکیورٹی کا ملبہ بھی وہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس بیان سے چند روز قبل بھارت نے پاکستان کے ساتھ 65 سال پرانے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر دیا تھا۔

یہ معاہدہ ان دریاؤں کے پانی کی تقسیم سے متعلق تھا جو پاکستان کی زراعت اور پانی کی ضروریات کے لیے نہایت اہم ہیں۔

جس پر پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے اس کے دریاؤں کے بہاؤ میں مداخلت کی تو اسے "اعلانِ جنگ" تصور کیا جائے گا۔

مودی کے اس بیان کے بعد جناح انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کی طرف سے 26 اپریل کو اچانک بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا، جس سے آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

سندھ طاس معاہدے کے تحت، چناب، جہلم اور سندھ کے دریا پاکستان کے کنٹرول میں تھے، جبکہ راوی، بیاس اور ستلج بھارت کو دیے گئے تھے۔

اب، معاہدے کی معطلی کے بعد خطے میں آبی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان کے تعلقات کو نہایت کشیدہ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک پر تحمل سے کام لینے اور تناؤ میں کمی کرنے پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت پہلے بھی 2016 میں ایسا ہی اشارہ دے چکا ہے جب وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔

 تاہم یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت خود بھی ایک ڈاؤن اسٹریم ریاست ہے، کیونکہ چین کے زیر انتظام تبت سے برہم پتر دریا نکلتا ہے، جو بھارت کے شمال مشرقی علاقوں سے ہوتا ہوا بنگلا دیش کی طرف بہتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • خبر دار،  پاکستان پر بڑا سائبر حملہ جاری، عوام کو مشکوک ویب لنکس نہ کھولنے کی ہدایت
  • بھارت کا پانی صرف بھارت استعمال کرے گا؛ مودی کی ایک بار پھر پانی بند کرنے کی دھمکی
  • بھارتی سائبرحملوں کےخدشات،کابینہ ڈویژن کی تمام ڈویژنزکوایڈوائزری جاری
  • بھارتی سائبر اٹیک کا خدشہ، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • کابینہ ڈویژن کا مراسلہ، ہیکرز کی فشنگ ای میلز سے بچاؤ کی تربیت دینے کی ہدایت
  • قدرتی گیس کے استعمال اور پیداوار سے متعلق اعدادوشمار جاری
  • پاکستانیوں کا بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملہ
  • اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی
  • امریکی شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت، ٹریول ایڈوائزری جاری