بھارتی سائبر اٹیک کا خدشہ، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد: بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والی ایک حالیہ فشنگ مہم دیکھی گئی ہے، یہ سائبر حملہ مبینہ طور پر انڈین تھریٹ ایکٹر (ٹی اے) سائیڈ ونڈر سے منسلک ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ تھریٹ ایکٹر پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں سے سرگرم ہے، اس سائبر حملے کے لیے فشنگ ای میلز کا استعمال کیا جاتا ہے، سائبر حملوں میں پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق بھارت کے اس قسم کے سائبر حملوں میں پاکستان کے حساس اداروں کے سائبر سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے، مختلف اداروں میں ملازمت کرنے والے ذاتی افراد کو اس طرح کے فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا شکار ہونے کے خلاف تربیت دی جائے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فشنگ ای میلز کا پتہ لگانے اور بلاک کرنے کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز، مالویئر اور سپین چیک لگایا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بنوں: بولر بولنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسا
بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ میچ کے دوران بولر ہارٹ اٹیک کے سبب انتقال کرگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ (2 روزہ ٹورنامنٹ) کے ایک میچ کے دوران 24 سالہ فاسٹ بولر علیم خان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے المناک طور پر انتقال کر گئے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان کرکٹر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بنوں کے رہائشی علیم خان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
میچ امپائر انعام اللہ خان کے مطابق علیم میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گر گئے، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں