2025-08-09@19:33:35 GMT
تلاش کی گنتی: 19422
«سندور بن گیا تندور»:
فوٹو فائل تونسہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں 3 بھائیوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ کے مطابق 3 میں سے 2 بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے، تیسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔ عارف والا: زہر خورانی سے جاں بحق 3 بچوں کی ماں بھی چل بسیپنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں 143 ای بی میں مضرِ صحت زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی ماں بھی دم توڑ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔بچوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا ہے۔تونسہ پولیس...
فوٹو: اسکرین گریب راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ عرب کے کیس میں 6 ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ملزمان میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان، مقتولہ کا سابق شوہر ضیاء الرحمان، والد عرب گل، چچا صالح محمد، امانی گل اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے۔مقتولہ سدرہ عرب کو جرگے کے فیصلے پر 17جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا شادی شدہ خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی، تھانہ پیرو...
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ مون سون کے چھٹے سپیل کا آغاز ہو گیا، لاہور میں ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش، جل تھل ایک ہوگیا، لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ ذرائع کے مطابق دوپہر 1:35 سے دوپہر 2:35 تک پانی والا تالاب میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلبرگ 5، لکشمی چوک میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازع پر اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب پیش آیا جب آصف نے اپنے دو پڑوسی لڑکوں سے ان کے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹر ہٹانے کے لیے کہا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ اُجوال اور 18 سالہ گوتم نامی ملزمان نے بدکلامی کے بعد واپس آ کر آصف پر تیز دھار ہتھیار، ممکنہ طور پر چاقو سے حملہ کیا۔ آصف کو فوری طور پر اسپتال لے جایا...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے دونوں مقدمات میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے بتایا کہ محفوظ شدہ فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ پولیس نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا، جن میں سے 25 کا ٹرائل کیا گیا، 15 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس...
لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلا گھیرا اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دونوں مقدمات کا فیصلہ پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے سے متعلق دو اہم مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں کیسز میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات گئے تک مقدمات کی سماعت کی۔...
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اتفاقِ رائے سے انجینئر خالد محمود کو آئیسکو کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کر دیا ہے ۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انجینئر خالد محمود توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ اور مضبوط قیادت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں اور ہمیشہ ملازمین کی فلاح وبہبود کے منصوبوں اور صارفین کے مفادات کے لئے عملی اقدامات کو ترجیح دی ہے ، مزید آپریشن کنسٹرکشن کمرشل جی ایس او کی ایس ای اور دیگر فارمیشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا...

تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات تک دونوں مقدمات پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا گیا، مقدمات کا فیصلہ کب سنایا جائے گا کچھ دیر میں آگاہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر ملزموں کے صفائی بیانات کے بعد حتمی دلائل بھی مکمل کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ: بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس لاہور...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 27 سے 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے...
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے عرب اسلامی وزارتی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی اعلان خطرناک، ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام غیر قانونی قبضے کو زبردستی مسلط کرنے کی کوشش اور غزہ میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا تسلسل ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسرائیلی اقدامات امن کے تمام مواقع کو ختم کر رہے ہیں، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری اور مکمل خاتمہ کیا جائے اور غزہ میں فوری،...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا، جبکہ اصل لوٹا وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا۔ ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیاکہ 2019 میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جہاں آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کو ایک خالص سونے کا لوٹا تحفے میں دیا گیا۔ ’اس قیمتی تحفے...
اسپین کی تاریخی مسجد قرطبہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کر کے قابو پالیا تاہم یونیسکو کے عالمی ورثے کا ایک حصہ شدید متاثر ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد قرطبہ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا جس سے آگ کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران سیاحوں اور عالمی ورثہ قرار دی گئی مسجد کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ دو گھنٹے کی مشقت کے بعد مسجد میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس کے بعد بھی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم رات بھر موجود رہی تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکا جاسکے۔ قرطبہ کے میئر نے فائر عملے کی...
مقبول گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزارت خزانہ نے مقبول گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل پاکستان صدر پاکستان تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔مقبول احمد گوندل کو چار سال کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے۔نو منتخب آڈیٹر جنرل اپنے پیش رو کی مدت مکمل ہونے پر عہدہ سنبھالیںگے۔مقبول احمد گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا؟ نائب صدر کا بیان...
امریکا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا؟ نائب صدر کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ غزہ میں ایک فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور ہی مشکل ہے۔یہ بیان انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایک غیر فعال اور منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی ہے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطی...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ غزہ میں ایک فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور ہی مشکل ہے۔ یہ بیان انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایک غیر فعال اور منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی ہے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امریکا کی واضح ترجیحات پر قائم ہیں اور ان پر عمل جاری رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد رول نمبر 520050 نے ٹوٹل 1100 میں سے 1021 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان بنت مبشر حسن رول نمبر 520062 نے 1016نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکی طالبہ انوشہ نوید بنت...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورغیرحقیقی قرار دے دیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور غیر جانب دار مبصرین اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیلز کی تباہی کی تصدیق کی، جس کا...
بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندر سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورغیرحقیقی قرار دے دیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعوی سامنے نہیں آیا پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں۔پولیس کے مطابق واقعہ موضع نکریری بشیر دوآنہ میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں معمولی تنازع پر بھینس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
فوٹو: اسکرین گریب سکھر میں مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت حملہ کرکے بیوی کو بچالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نہر سے کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کیا اور ٹانگ جبڑے میں دبا کر خاتون کو نہر میں گھسیٹ کر لے گیا، شوہر حُب علی ملاح نے بروقت چھلانگ کر بیوی کو مگرمچھ سے بچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر مگرمچھ کے حملے کا واقعہ نارا کینال کی آر ڈی 115 شاخ میں پیش آیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گرد و نواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیا اور اس دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔ بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی...
سکھر میں کپڑے دھوتی خاتون کو مگرمچھ حملہ کرکے پانی میں لے گیا، تاہم شوہر نے چھالانگ لگا کی بیوی کو مگرمچھ سے بچالیا۔ یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ریاض آباد میں نارا کینال پر کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑوں میں دبا کر کئی میٹر پانی میں گھسیٹ لے گیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا شوہر، ملاح حب علی، فوراً کینال میں کود گیا اور بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ کے جبڑوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جسے فوری...
—اسکرین گریب لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں۔غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کردیا۔ شیخ امتیاز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں شیخ امتیاز نے موقف اپنایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر انکی رکنیت 15 نشستوں کیلئے معطل کردی گئی۔ شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں، گورنر کو بھی اس حوالے سے لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شیخ امتیاز نے لائیور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ انکی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس الزام میں 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ تاحال حیدر علی یا ان کے وکلا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں حیدر علی کی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ مانچسٹر پولیس نے حیدر علی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوﺅں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ) رواں سال 5 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا پی ایم ڈی سی ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے معیار کو منظم کرنے والا قومی قانونی ادارہ ہے پریس ریلیز میں پی ایم ڈی سی نے اعلان کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) اتوار 5 اکتوبر کو منعقد ہوگا اور فیس سے متعلق خدشات کا جواب دیا.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ پاکستان...
— فائل فوٹو پی ایم اینڈ ڈی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ فیس میں رواں برس 12.5 فیصد یعنی 1000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ کی مجموعی فیس 9000 روپے ہوگئی ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق 12.5 فیصد کا معمولی اضافہ امتحان کے عملی اخراجات، سیکیورٹی اور لاجسٹکس کے لیے کیا گیا ہے۔جنگ اور دی نیوز کی تحقیق کے مطابق 2 برس قبل 2023 میں ایم ڈی کیٹ کی فیس 6 ہزار روپے تھی جسے 2024 میں بڑھا کر 8 ہزار روپے کیا گیا اور رواں سال اس میں مزید ایک ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس طرح گزشتہ 2 برس کے دوران ایم ڈی کیٹ نے...
اسلام آباد:رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ جامعہ کے علمی و تحقیقی شعبے میں مثالی خدمات کے اعتراف میں رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو “اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025″ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں قومی سطح پر تعلیم و تحقیق میں غیرمعمولی کارکردگی اور علمی معیار کے فروغ کے لیے دیا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب صوبائی دارالحکومت لاہور (گورنر ہاؤس) میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان ، چئیرمین HEC پاکستان ،چئیرمین HEC پنجاب سمیت اعلیٰ تعلیمی کمیشنز کے نمائندگان، جامعات کے سربراہان، محققین، اساتذہ، اور دیگر علمی و فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہا، بلکہ اسے حماس سے آزاد کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ نیتن یاہو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر کنٹرول کی تجویز کو منظوری دے دی تھی، جس پر کئی مغربی ممالک نے اختلاف کیا تھا۔ آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں اسرائیل کے ممکنہ فوجی آپریشن کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا تھا۔ ان ممالک نے واضح کیا کہ وہ اس خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) سکیورٹی فورسز نے سمبازہ (ژوب)میں تلاشی کے آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کرنے کے علاوہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے،7۔8 اگست 2025 کو ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 33 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 8۔9 اگست 2025 کی رات پاکستان ۔(جاری ہے) افغانستان کے سرحدی علاقے میں تلاشی اور دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتے کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سمبازہ کے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی کا...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون ملک...
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،” اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔ واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے...
سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں...

عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
سعید احمد سعید:باکمال لوگوں کی لاحواب سروس, سالوں بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی, پیرس سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار, فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں. مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی،ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے ہی اندر ہی کھانا دیا گیا،فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4گھنٹے بعد ایئرپورٹ لاونج...
گندم کی کاشت سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز لاہور:گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک ہوگئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بوائی سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیدوار میں اضافے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں بہتر پیدوار کیلئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، 2 ماہ کے دوران کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی...
ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس7ہزار سے بڑھا کر9ہزار روپے کر دی گئی ہے ، 2023 میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس5 ہزار روپے تھی، 2024 میں 7ہزار روپے کی گئی تھی ، 2سال میں رجسٹریشن فیس میں4ہزار اضافہ کیا گیا جو 80 فیصد تک بنتا ہے ، رجسٹریشن فیس کی مد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کو 2 ارب کے قریب آمدن متوقع ہے ۔
لاہور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) نے چھاپہ مارا، جس نے سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اُن افراد کی گرفتاری کے لیے کی گئی جو اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے جیسے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ترجمان CCD کے مطابق، ایم پی اے نعیم اعجاز کو پہلے ہی ملزمان کی تفصیلات اور الزامات سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور ان سے کہا گیا تھا کہ اپنے ڈیرہ انچارج کو حکام کے حوالے کریں، کیونکہ وہ ایک دہشت گردی کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ محکمے کا مؤقف ہے کہ چھاپہ مکمل شواہد اور قانونی...
ویب ڈیسک: مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے اور اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو صارفین ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، انہیں مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ مقصد غریب طبقے کو ریلیف دینا اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا ہے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی اہلیت کے معیار صرف وہ صارف اہل...
گوجرانوالہ میں پولیس ایک اہلکارکو شہید اور 2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکوبھی مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا۔ سی سی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سبحان اس تین رکنی گینگ کا حصہ تھا جس نے یہ جرم کیا، جمعرات کو مقابلہ کے دوران ملزم فرارہوگیا تھا جس کی ناکہ بندی پورے ضلع میں جاری تھی۔ ملزم کا سامنا صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں ہوگیا، سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں حطرناک ملزم سبحان ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ہلاک ملزم نے دو دن قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گجرانوالہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کیا تھا جب کہ سِیالکوٹ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو شہید اور ایک کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی ہے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔ غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن...
یومِ آزادی کے موقع پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نغمہ وطن سے محبت اور شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمے میں قوم کی بہادری اور شہدا کی قربانیوں کی لازوال داستان کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی جھلک بھی واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری حسنین علی پراچہ کے اس نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے جو یومِ آزادی کے موقع پر قربانیوں اور تجدید عہد وفا کا بہترین پیغام...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) صحافی اسد علی طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسد طور نے بتایا کہ میں اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے امریکہ جا رہا تھا جہاں مجھے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے واشنگٹن میں منعقدہ 12 روزہ پروگرام میں شرکت کرنا تھی لیکن امیگریشن حکام نے مجھے سفر کرنے سے روک دیا اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے بار بار پی این آئی ایل میں اپنا نام شامل کرنے کی وجہ پوچھی لیکن حکام کے پاس کوئی جواب...
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک پُرخلوص اور دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جب انہوں نے اپنی خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کر دیا۔ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باصلاحیت خاتون نے مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک پرفیوم بطور خراجِ تحسین لانچ کیا۔ یہ انوکھا اور تخلیقی اقدام سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں کہا کہ مجھے بھی ایک پرفیوم چاہیے۔ان کا یہ پیغام نہ صرف وائرل ہو گیا بلکہ...
دنیا کے بیشتر ممالک سے الگ، پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات میں اپنے پتے درست کھیل لیے ہیں، اور اب ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے امریکا کے ساتھ کسی بڑے تعطل کے بغیر تجارتی معاہدہ مکمل کرلیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ، برازیل سمیت روایتی حریف بھارت اس میں ناکام رہے۔ بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلام آباد اور ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے درمیان پہلی اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب رواں سال کے اوائل میں بھارت اور پاکستان جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے، اور دونوں جانب سے میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اس دوران صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، جسے پاکستان نے...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر راولپنڈ ی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور و دیگر پروفیسر ڈاکٹرز اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی ڈی جی آ ئی ایس پی آر نے اس موقع پر طلبا و طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیے، طلبہ کی طرف سے...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر آنے والے نئے ملی نغمہ کا پرومو جاری کر دیا گیا۔ پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا جائے گا جس کا پرومو عوام کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔ "جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ" کے عنوان سے یہ نغمہ حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کے جذبے کا عکاس ہے۔ علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر کی آوازوں میں پیش کیے گئے اس نغمے میں قومی یکجہتی اور وقار کا پیغام دیا گیا ہے۔ نغمہ یوم آزادی و معرکہ حق 2025 کی مرکزی تقریب میں پیش کیا جائے گا، جس میں قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا گیا...

’’ سی سی ڈی نے 10 لاکھ مانگے ، جتنے ہوئے دیئے لیکن پھر بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا ، بوڑھی ماں عدالت پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں کیئے جانے والے کئی انکاونٹرز پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ایک بوڑھی ماں بھی اپنے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کیئے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سریا بی بی نے انکشاف کیا کہ رات 2 سے 3 بجے پولیس ان کے گھر پر آئی اور بیٹے کو لے گئی ، جب ہماری ان سے بات چیت ہوئی تو اہلکاروں نے بیٹے کو چھوڑنے کیلئے 10 لاکھ روپے رشوت مانگی، پولیس والوں سے جب بات چیت طے ہو گئی تو کہنے لگے کہ تمہارے بیٹے کی ضمانت ہو جائے گی لیکن جب عدالت پہنچے تو بتایا گیا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارتِ خزانہ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی۔ وزارت کی جانب سے جاری نئے آفس میمورینڈم کے مطابق یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کی پنشن میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ اضافہ برابری کی بنیاد پر تمام وفاقی پنشنرز پر لاگو ہوگا۔ 2011 سے 2024 کے درمیان دیے گئے پانچ مختلف ایڈہاک ریلیف الاؤنس اب مستقل طور پر پنشن کا حصہ بن جائیں گے۔ اس کے لیے گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ رقم منہا کرنے کے بعد ان پانچ اضافوں کو شامل کیا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان پانچ...
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 36 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جن میں امداد کے منتظر 21 افراد بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے بعد جمعے کے روز بھی علاقے میں شدید حملے کیے گئے، جن میں معصوم شہریوں کی بڑی تعداد نشانہ بنی۔ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید چار فلسطینی دم توڑ گئے، جس کے بعد اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد 201 ہو گئی ہے۔...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کے مرکزی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ ڈاکٹر نے فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم بھیج دی۔...
سٹی42: پنجاب میں بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت لارڈ میئر اور ضلع کونسل جیسے اعلیٰ اداروں کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ بیوروکریسی کو فیصلہ سازی میں بالادست رکھا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کے بجٹ اور ہیومن ریسورس (ایچ آر) کے معاملات اب محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے زیر انتظام ہوں گے۔بلدیاتی ادارے اپنا بجٹ براہ راست محکمہ بلدیات یا متعلقہ ڈی سی سے حاصل کریں گے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی تمام تبادلے (ٹرانسفر پوسٹنگ) اب محکمہ بلدیات کی منظوری سے ہوں گے۔بلدیاتی اداروں کو...
ویب ڈیسک :متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو لندن میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ ناساز ہوئی، جس پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اورایمبولینس کو بلایا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ فلسطینی عوام کے خلاف پہلے سے جاری تباہ کن جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اس جاری المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، وہ ہے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا طویل، غیر قانونی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 26-2025 کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم جاری کر دی ہیں، جن کے تحت نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے اور غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ہر بینکنگ کمپنی کو نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کا اختیار ہوگا۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں بھی...
کوئٹہ+ بنوں+اسلام آباد (نامہ نگار+خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے عمومی علاقے سمبازہ میں پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الخوارج" کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔ فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔ جرات مندانہ، مہارت بھری اور عین ہدف پر کی گئی کارروائی...
زرتاج گل پارلیمانی لیڈر،قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھی ،احمد چٹھہ ،صاحبزادہحامد رضا، رائے حسن نوازسے کمیٹیوں کی رکنیت واپس،نوٹیفکیشن جاری اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری جلد کریں گے ، آزاد اراکین پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے نئے نام دوبارہ تجویز کریں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہدایت قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کے عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کا...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مس انفارمیشن کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا اور معاملہ پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیدی۔ انھوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پارلیمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمان افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی میڈیا سچ بولنے کا قائل نہیں، فیک نیوز اور مس انفارمیشن عالمی سطح پر اہم چیلنج ہیں۔ وزارت اطلاعات کے اداروں پی ٹی وی، پی بی سی، اے پی پی، پی آئی ڈی میں ڈس انفارمیشن کو کائونٹر کرنے کے لئے میکنزم موجود ہے۔مزید برآں وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی...
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد پی ٹی ائی کے نااہل رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں، پنجاب اسمبلی قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں اور کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو 3 روز میں سرکاری گاڑیاں واپس دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ جنید افضل ساہی کا سابق چیئرمین...
حکمرانوں کی سیاسی مخالفین سے غیر منصفانہ اور متعصبانہ سلوک کی ایک سیاہ تاریخ ہے۔ صرف برصغیر ہندوستان کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو بادشاہ اپنے مخالفین کے ساتھ بدترین سلوک روا رکھتے تھے۔ بادشاہوں کے مخالفین کو ریاست کا ’’غدار‘‘ قرار دیا جاتا تھا ۔ مغل بادشاہ اپنے مخالفین کو سزائے موت دینا معمول کی کارروائی سمجھتے تھے یا کسی منحرف کی آنکھوں میں گرم سلائی پرو دینا اور برسوں زندان خانوں میں بھیج کر بھول جانا عام سی بات تھی۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر ہندوستان میں اقتدار پر قبضہ کرنا شروع کیا۔ کمپنی کے افسران مخالفین کے ساتھ بدترین سلوک کرتے تھے، جب بہادر شاہ ظفر کی حکومت کو 1857ء کی جنگ آزادی میں شکست ہوئی...
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2025ء) پاکپتن میں پنجاب پولیس کے مرد اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون منظر عام پر آ گئی، اردو پوائنٹ کے تمام معاملے کی حقیقت بتا دی۔ پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے ہوشربا انکشافات کیے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا، سیڑھیوں سے گھسیٹ کر تھپڑ اور ٹھڈے مارے گئے، وہاں خاتون پولیس اہلکار بھی موجود تھی لیکن اس نے کچھ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن میں ایک...
شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں آج شام سے سوموار کی صبح تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنز نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں آج شام سے سوموار کی صبح تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنز نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانا ہے، کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ایک مذاق میں دیئے گئے بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے سنجیدگی سے لے لیا۔ شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں” سے بھرچکا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے!‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، میں واقعی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ کبھی کبھار شوہروں کو تھوڑی ٹینشن...
سیالکوٹ انتخابی دھاندلی: ریحانہ ڈار کا اے ڈی سی آر اور خواجہ آصف پر سنگین الزامات سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے عام انتخابات میں اے ڈی سی آر نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کر کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا اور اب وہ اللہ کی پکڑ میں آچکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ریحانہ ڈار نے کہا کہ وہ ساٹھ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھیں اور پورا سیالکوٹ ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو شکست ہوئی تھی۔ تاہم، ان کے مطابق، اے ڈی سی...
سٹی 42 : خیبر پختوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں آج شام سے سوموار کی صبح تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنز کی جانب سے کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانا ہے، کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
امریکی جریدے بلومبرگ اور واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترجیحی اور پسندیدہ ملک بن چکا ہے جب کہ بھارت کو معاشی اور سفارتی محاذوں پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حکمت عملی سے بھرپور سفارت کاری کرتے ہوئے اپنے پتّے بہترین انداز میں کھیلے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چند ان منتخب ممالک میں شامل ہے جنہوں نے حال ہی میں امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ بلومبرگ کا مزید کہنا ہے کہ پاک امریکا رابطے اس وقت شروع ہوئے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم...
بھارت میں ایک ریسٹورنٹ کے منیجر نے خاتون کو روایتی لباس یعنی شلوار قمیض پہننے کی وجہ سے داخلے سے روک دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جوڑا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آیا تھا، لیکن خاتون کو ملبوسات کی وجہ سے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ جوڑے نے الزام لگایا کہ منیجر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، جبکہ وہ گاہک جو پینٹ اور شرٹ میں ملبوس تھے، انہیں بغیر کسی روکاوٹ کے داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے نے اپنی ٹیبل بک نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں داخلے سے روکا گیا۔ ان کا...
چین نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے دارالحکومت بیجنگ میں ’روبوٹ مال‘ کے نام سے ایک منفرد اسٹور کھول دیا ہے جہاں عام عوام کے لیے ہیومینائیڈ روبوٹس، مکینیکل بٹلرز اور مشہور شخصیات کی مشینی نقلیں دستیاب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟ یہ اسٹور ملک کے ان اولین مراکز میں شامل ہے جہاں انسان نما اور صارفین کے لیے تیار کردہ روبوٹس کو براہ راست فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس منفرد مال میں 100 سے زائد اقسام کے روبوٹس رکھے گئے ہیں جن میں مختلف قیمتوں اور صلاحیتوں کے ماڈلز شامل ہیں۔ اس منصوبے کے...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی، جس پر انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز الطاف حسین کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر ابتدائی معائنہ کیا، جس کے بعد مزید طبی جانچ اور علاج کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الطاف حسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ گجرات اورسیالکوٹ میں شدید ترین بارش،3 گھنٹے...
سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس دوران گاڑی سے 126 کلو آئس اور 18 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 223 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی...
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان، ضمنی انتخابات اور مسلم لیگ (ن) و پیپلز پارٹی کے درمیان جاری اتحادی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی شامل تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے جاوید شفیع سے بھی فون پر رابطہ کر کے اظہار افسوس کیا۔ ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی معاملات اور...
غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7...
شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 9 اگست کی صبح 5 بجے سے سوموار 10 اگست کی شام 7 بجے اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 9 اگست کو کرفیو نافذ کر دیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ شمالی وزیرستان کے ضلع بھر میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔ کرفیو کے حوالے سے کہا گیا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کی نقل و حمل رہے گی اور کرفیو کا مقصد فورسز کی نقل و حمل کے دوران شرپسندوں کی کسی بھی کارروائی میں شہریوں کی جانوں اور سیکورٹی فورسز کو محفوظ بنانا ہے۔ مزید بتایا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تحفظات سامنے رکھے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ اے ڈی سی آر کی گرفتاری سے متعلق انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ان کے حلقے سے ایک سرکاری افسر کو ہٹا دیا گیا اور انہیں اس کا پتا بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے ڈی سی آر کے ذاتی معاملات سے ان کا لینا دینانہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ذاتی طور پر معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کروادی۔ سوات میں 14 اگست سے کرنل فتح شیر خان کے نام سے...
ویب ڈیسک : وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پنشن سے متعلق آفس میمورینڈم جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے بیان میں کہا ہے کہ تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا، 2011 سے 2024 کے دوران 5 اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا حصہ ہوں گے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔ جاری کردہ دستاویز کے مطابق 5 سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی...
ڈی پی او بنوں کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں فرینٹر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر...
—علامتی فوٹو سکھر میں ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سکھر پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بااثر شخص دوستی کے لیے طالبہ کو پیغام بھیجتا تھا۔ اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرفصوبائی وزیر مینا خان نے بتایا ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر کو طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے، محکمۂ اعلیٰ تعلیم کو طالبہ نے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے کے بعد بھائیوں کو دھمکیاں ملنے پر طالبہ اور اس کا خاندان صالح پٹ سے سکھر منتقل ہوگئے۔مقدمے کے متن کے مطابق یونیورسٹی جاتے ہوئے راستے...
انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے ایجنٹ مغیث احمد پر کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔ کرک انفو کے مطابق ایجنٹ مغیث احمد پر انگلش کاؤنٹی میں کوچ کے پاس بے ضابطگی کے لیے جانے کے جرم میں پابندی عائد کی گئی اور وہ کم از کم 30 مہینے تک معطل رہیں گے۔ کرکٹ ریگولیٹر نے رواں برس مارچ میں فیصلہ سنایا تھا کہ مغیث احمد (جو متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کر چکے ہیں) نے کوچ کو ایک پیشکش کی جس کے تحت فرنچائز لیگز میں مخصوص کھلاڑیوں کو کمیشن کے عوض منتخب کرنا تھا۔ کوچ نے اگلے روز ایجنٹ کے آنے کو رپورٹ کیا جبکہ تحقیقات کرنے والا ٹریبیونل...
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشدحسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا...

بحریہ ٹاون کی مارکی کے سائز اور قیمت پر غلط پروپیگینڈا کیا گیا، سستی بیچنے کے لیے تیار ہوں، مصور عباسی
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
نان فائلرز کیلئے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے رواں مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے جبکہ اس سے پہلے یومیہ 50ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6فیصد ٹیکس عائد تھا۔بتایا...
غیر منافع بخش ادارے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے نے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں 2025 شیکاگو ڈکی ڈربی کے لیے شیکاگو دریا میں 82 ہزار سے زائد ربر کی بطخیں دریا میں چھوڑ دی گئیں۔ ایونٹ میں شرکاء کو 10 ڈالر کے عطیے کے عوض ایک بطخ لینے کے لیے دعوت دی اور پھر ان بطخوں کو دریا میں ریس کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس برس کی ڈربی میں 82 ہزار سے زائد بطخوں کو دریا میں چھوڑا گیا جس سے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے کے لیے تقریباً چھ لاکھ ڈالر اکٹھا ہوئے۔ ریس ک بعد بطخوں کو دریا سے نکال کر آئندہ برس کے ایونٹ کے لیے رکھ لیا گیا۔
حکومت نے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی پالیسی کے تحت نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کے نئے سلیبزعائدکئے گئے تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کے لیے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ ٹیکس ایڈوانس اور ایڈجسٹیبل ہوگا، اور ہر بینکنگ کمپنی اسے وصول کرنے کی مجاز ہوگی۔ یہ اضافہ ان افراد پر لاگو ہوگا جو ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نئے سلیبزرکھ دیئے گئے ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری...
سوات: پاک فوج نے سوات کے علاقے بابوزئی میں زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدوروں کو کامیابی سے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ گزشتہ رات زمرد کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کی وجہ سے کام کرنے والے مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد ملبے میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو کیے گئے مزدوروں اور عوام نے ہمدردی کے اس جذبے پر پاک فوج کے بھرپور شکریہ ادا کیا۔ عوام نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ Tagsپاکستان
علامتی تصویر۔ لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی متنازع کمپنی پرپلیکسٹی کے اشتراک سے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ انجن متعارف کرا دیا۔ ٹرمپ میڈیا (جس کے بڑے حصے کے مالک موجودہ امریکی صدر ہی ہیں) کی جانب سے اس نئے پروجیکٹ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے حصے طور پر کیا گیا ہے۔ پرپلیکسیٹی کی جانب سے بنایا گیا ٹروتھ سرچ نامی اے آئی فیچر پلیٹ فارم کے ویب براؤزر ورژن سے جوڑا گیا ہے۔ ٹرمپ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیون نیونز کا کہنا تھا کہ اے آئی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو معیشت میں مزید اہم عنصر بنائے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب سے ہزاروں نوجوان باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت این آئی ٹی بی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےوزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پزیرائی کرتے ہوئے، 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کیلئے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت دی۔وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹائیزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری...
ملکہ کوہسار مری میں پہلا نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ملک کے معروف ٹی بی اسپتال کا نام تبدیل کر کے اب اسے ’سید محمد حسین ساملی اسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر‘ رکھا گیا ہے۔ جمعے کے روز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکریٹری صحت عظمت محمود خان کی صدارت میں منعقدہ اہم اجلاس میں منصوبے پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی خبریں، مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ڈاکٹر عدنان خان، سپیشل سیکریٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، سپیشل سیکریٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر...
فائل فوٹو ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔پارلیمانی وزیر ضیاء لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر ضیاء لنجار نے اینٹی ٹیرارزم سندھ ترمیمی بل2025 بھی اسمبلی میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی: ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ ضیاء لنجار نے کہا کہ ہائیکورٹ کسی ایک شخص کا نام بھیجتی ہے جج لگانے کا تو ہمیں مشکل ہوتی ہے،...

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سال 2027ء میں عظیم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائی جائے گی،اس موقع پر مختلف پروگرامز، عالمی کانفرنسیں، سیمینارز اور ثقافتی و علمی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں اقبال کی فکر، فلسفہ اور شاعری کو بھرپور انداز...