پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ہٹا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ملک میں اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے مابین سیاسی کشیدگی اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈپا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود فوجی تصادم کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ہٹا دی گئی۔ ملک میں اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے مابین سیاسی کشیدگی اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈپا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ کے حلقوں کا موقف تھا کہ ایکس کے ذریعے اداروں کیخلاف غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا اور ریاست کیخلاف بھی بیانیا بنایا جا رہا تھا۔ ایک سال تک بند رہنے کے بعد پاکستان میں ایکس کی سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں میزائل کارروائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی میں پانچ انڈین جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن میں سے تین طیاروں کے گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں کے بعد
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔
مزید :