پرچی صرف پاکستان تک چلتی ہے انکی، علیزے شاہ کا شوبز انڈسٹری پر طنز
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بےباک انداز سے دیئے گئے بیان کی وجہ سے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک تنقیدی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر کام حاصل کرنے کے رجحان کا انکشاف کیا۔
علیزے نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کبھی غیر اخلاقی طریقے سے کام نہیں لیا، اور ان کے مطابق صرف پاکستان میں ہی ایسے لوگوں کے لیے جگہ ہے جو “پرچی” کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ان کا کہنا تھا کہ جو افراد بند دروازوں کے پیچھے خفیہ معاملات طے کرتے ہیں، وہ خود کو پیشہ ور کہتے ہیں، جب کہ جو اس نظام کا حصہ نہ بنے، انہیں بدتمیز قرار دیا جاتا ہے۔
اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین ان کی صاف گوئی کی تعریف کر رہے ہیں، جب کہ دیگر کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ محض تنازعات کے ذریعے خبروں میں رہنے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ اب انہیں کام نہیں مل رہا۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کے نئے بیانات سامنے آنے پر صارفین انکی سوشل میڈیا پرواپسی پر بھی طنز کر رہے ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا علیزے شاہ
پڑھیں:
فرانسیسی صدر کی غیر ملکی دورے کے دوران اہلیہ کے ہاتھوں بدسلوکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی غیر ملکی دورے کے دوران اپنی اہلیہ بریجٹ کے ہاتھوں بدسلوکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اترنے کے بعد طیارے کے دروازے پر پہنچے خاتون اول نے ان نے زور سے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ان کو پیچھے کی طرف دھکا دیا۔(جاری ہے)
فرانسیسی صدر اس کے فورا بعد کیمرے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔ بعد ازاں طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول نے صدر کا ہاتھ تھامنے سے گریز بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق میکرون کے دفتر نے ابتدائی طور پر اس وڈیو کی تردید کی لیکن بعد میں اس واقعے کوصدر اور خاتون اول کے درمیان معمولی چھیڑ چھاڑ قرار دیتے ہوئے اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی۔بعد میں ایک صدارتی معاون نے بھی اس واقعہ کو ایک ازدواجی چھیڑ چھاڑ قرار دیا۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر اس دورے کے دوران انڈونیشیا اور سنگاپور بھی جائیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد فرانس کو امریکہ اور چین کے مقابلے میں ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر پیش کرنا ہے۔