بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیاںی رات  پاکستان کے حملے کے بعد  پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جس کے پیش نظر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بھارت کی جانب سے حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر پارٹ ٹو کے تھیوری امتحان اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طلباء کا آج اسلامیات اختیاری اور پرنسپل آف اکاونٹنگ کا پرچہ ہونا تھا جبکہ میٹرک کے طلباء کا کمپیوٹر سائنس کا عملی امتحان شیڈول تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ امتحانات کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم وفاقی دارالحکومت میں آج ہونے والے تمام امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری

آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے بھارتی جارحیت کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں جمعرات کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
  • پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں،اہم خبر سامنے آگئی
  • تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری
  • زندگی معمول کے مطابق؛ تعلیمی ادارے کل صبح کھلیں گے
  • تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے, برٹش کونسل پاکستان
  • پنجاب اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تعلیمی ادارے بند
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا آج تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان
  • پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، حکومتی فیصلہ
  • آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان