وزیراعلیٰ پنجاب کا آج تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے
پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے، اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو فوری ایمرجنسی رسپانس کے احکامات دیے اور کہا کہ کامیابی ان شاءاللّٰہ ہمارا مقدر ہوگی، نعرہ تکبیر، اللّٰہ اکبر، پاکستان زندہ باد۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے پنجاب میں مفت علاج کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔
حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ نے ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے انڈیا سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کے مفت علاج کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا حکم، اب تارک وطن سیما حیدر کا کیا ہوگا؟
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک میں ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت نے تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ان درجنوں مریضوں کو بھی علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنا پڑا جو علاج معالجے کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں