محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ سامنے آگیا، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبط ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا گیا، محفوظ پنجاب ایکٹ امن وامان کے قیام کیلئے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرے گا۔محفوظ پنجاب ایکٹ صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کواجتماعی فیصلہ سازی میں مدد دے گا۔ایکٹ میں قیام امن کیلئےڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو اضافی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں ، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو مین ٹیننس آف پبلک آرڈر 1960 کے متبادل اختیارات تفویض ہوں گے۔

امن وامان کیلئے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو 90 روز کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا جاسکے گا اور امن وامان کیلئے خطرہ بننے والوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ بلاک کیے جاسکیں گے۔سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی جائے گی جبکہ امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جاسکے گی اور ایسے افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوائی جاسکے گی۔

کالعدم تنظیموں کے ممبران کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے جبکہ کمیٹیوں کے احکامات کی خلاف ورزی پر 3 سے 5 سال قید اور 5 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا۔کسی شخص کی 3 ماہ سے زیادہ حفاظتی تحویل کی اجازت صوبائی ریویو بورڈ دے گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ صوبائی ریویو بورڈ تشکیل دیں گے جبکہ صوبائی ریویو بورڈ کے سربراہ اور دو ممبران ہائیکورٹ کے موجودہ یا سابقہ ججز ہوں گے۔

ایکٹ میں ضلع کی سطح تک انٹیلی جنس، کوآرڈینیشن اور عوامی رابطہ کمیٹیوں کی تشکیل کا خاکہ موجود ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی ممبران میں آئی جی، اسپیشل سیکرٹری داخلہ کے نمائندے ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، وفاقی حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل کمشنر،ممبران میں سی سی پی او/ آر پی اوودیگرکےنمائندے سمیت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کےسربراہ ڈی سی،ممبران ڈی پی او،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ،ڈسٹرکٹ آفیسرسی ٹی ڈی ہوں گے۔انٹیلی جنس کمیٹیاں ضلعی امن کمیٹیوں کی تشکیل کریں گی اور امن و امان کے قیام کیلئے بروقت فیصلے اور عملی اقدامات اٹھانا انٹیلی جنس کمیٹیوں کی ذمہ داری ہوگی۔

عوامی تحفظ کیلئے خطرہ پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف ایکشن لینا انٹیلی جنس کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے، انٹیلی جنس کمیٹیاں نفرت انگیز مواد قبضے میں لے سکیں گی۔ایکٹ کے تحت دہشت گردی اور سنگین جرائم کے کیسز میں فیس لیس ٹربیونلز قائم ہوں گے، مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، گواہان اور ٹربیونل کے ججز کی حفاظت یقینی بنانا ہے ، خصوصی ٹربیونلز کے سربراہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہو گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محفوظ پنجاب ایکٹ کیلئے خطرہ کمیٹیوں کی کے سربراہ ڈسٹرکٹ ا ہوں گے

پڑھیں:

نادرا کا برطانیہ میں رہنے والے شہریوں کےلیے بڑا اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 2 اور 3 اگست 2025 کو برطانیہ کے بڑے شہروں میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو منعقد کی جائیگی۔

نادرا کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹیز کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن وین برٹن آن ٹرینٹ (برمنگھم)، مڈلزبرو (بریڈ فورڈ) اور بیلفاسٹ (مانچسٹر) کے مقام پر لوگوں کی سہولت کےلیے موجود ہوگی۔

یہ وین کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈز (نائیکیوپ) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (ایف آر سی) کے اجرا اور تجدید کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرانے CNICs یا B-Forms لے کر آئیں تاکہ جلد پروسیسنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ خواتین حاضرین کی سہولت اور آرام دہ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے علیحدہ کاؤنٹر اور خواتین عملہ دستیاب ہوگا۔

موبائل رجسٹریشن کا یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے نادرا کی حکمت عملی کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔

خاص طور پر وین کی سہولت ان لوگوں کے لیے ہے جو مستقل رجسٹریشن مراکز کا دورہ نہیں کر سکتے، اس اقدام کے ساتھ ساتھ، نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی شہریوں کےلیے دستیاب ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری سی این آئی سی کی تجدید اور ایف آر سی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اس کے علاوہ پیدائش، موت، اور ازدواجی حیثیت کا اندراج بھی کرایا جاسکتا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کیلئے افغانستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
  • اگست کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں
  • 5اگست ‘ یوم استحسال کشمیر ‘ یوم سیاہ ‘ ہٹرتال ہوگی : عسکری قیادت کا کشمیریوں سے اظہار یکہتی
  • حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ
  • پنجاب: کیا اب گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مالک کے نام پر جاری کی جائیں گی؟
  • گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت، وفاق و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری
  • آرٹیفشل انٹیلی جنس میں ترقی،دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی
  • خصوصی رجسٹریشن مہم، شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
  • نادرا کا برطانیہ میں رہنے والے شہریوں کےلیے بڑا اعلان