وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا تاریخ ساز اقدام سامنے آیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے “محفوظ پنجاب ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا گیا جسے منظوی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔

محفوظ پنجاب ایکٹ امن و امان کے قیام کے لیے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا تنگ اور صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اجتماعی فیصلہ سازی میں مدد دیگا۔ “محفوظ پنجاب ایکٹ” میں قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اضافی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) 1960 کے متبادل اختیارات تفویض ہوں گے۔ امن و امان کیلئے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو 90 روز کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا جاسکے گا۔

امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیے جاسکیں گے اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی جائے گی۔ امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جاسکے گی اور ایسے افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوائی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے پنجاب میں مفت علاج کی ہدایت

ضلعی انٹیلیجنس کمیٹیوں کو کالعدم تنظیموں کے ممبران کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق انٹیلیجنس کمیٹیوں کے احکامات کی خلاف ورزی پر 3 سے 5 سال قید اور 5 سے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ کسی شخص کی 3 ماہ سے زیادہ حفاظتی تحویل کی اجازت “صوبائی ریویو بورڈ” دیگا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ صوبائی ریویو بورڈ تشکیل دیں گے جس کے سربراہ اور دو ممبران ہائیکورٹ کے موجودہ یا سابقہ ججز ہوں گے۔

ایکٹ میں ضلع کی سطح تک انٹیلیجنس، کوآرڈینیشن اور عوامی رابطہ کمیٹیوں کی تشکیل کا خاکہ موجود ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیٹی ممبران میں آئی جی پولیس، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی CTD اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 11 لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ

اسی طرح ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل کمشنر جبکہ ممبران میں سی سی پی او/ آر پی او، ایس پی سپیشل برانچ، ڈویژنل آفیسر CTD اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ایکٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جبکہ ممبران میں ڈی پی او، ڈی ایس پی سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ آفیسر CTD اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

انٹیلیجنس کمیٹیاں ضلعی امن کمیٹیوں کی تشکیل کریں گی۔ امن و امان کے قیام کیلئے بروقت فیصلے اور عملی اقدامات اٹھانا انٹیلیجنس کمیٹیوں کی ذمہ داری ہوگی۔ صوبائی امن اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف ایکشن لینا انٹیلیجنس کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے۔

انٹیلیجنس کمیٹیاں نفرت انگیز مواد قبضے میں لے سکیں گی۔ ایکٹ کے تحت دہشت گردی اور سنگین جرائم کے کیسز میں ’’فیس لیس ٹربیونلز‘‘ قائم ہوں گے۔ ان فیس لیس کورٹس کے قیام کا مقصد پراسیکیوشن میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، گواہان اور ٹربیونل کے ججز کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

خصوصی ٹربیونلز کے سربراہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہونگے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ اس ایکٹ کا مقصد سیاسی جماعتوں کے خلاف نہیں ہوگا یہ دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف یہ قانون سازی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کا اجرا

اپوزیشن کو اس بل پر کیا اعتراضات ہیں؟

محفوظ پنجاب ایکٹ 2025″ کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھیچر کا کہنا ہے کہ اس بل کا اس وقت لانے کا ایک مقصد ہے کہ اپوزیشن کو مزید تنگ کیا جائے گا ،ہم پر پہلے ظلم ڈھانے کے لیے پہلے بھی وفاق اور پنجاب میں اسطرح کی قانون سازیاں کی گئی ہیں ،یہ قانون سازی شر دہشت گرد یا پسند عناصر کے خلاف کم بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محفوظ پنجاب ایکٹ بھی اب اس لیے لایا جا رہا ہے کہ مزید سیاسی کارکنان اور سیاسی لیڈران کو ڈاریا جائے ،جب یہ بل اسمبلی کے اندر آئے ہم اس کے خلاف بھر ہور آواز بلند کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 مریم نواز شریف ملک احمد خان بھیچ وزیراعلٰی پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 مریم نواز شریف محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 محکمہ داخلہ کمیٹیوں کی کیلئے خطرہ اداروں کے کے سربراہ ایکٹ کے کے خلاف ہوں گے کے لیے

پڑھیں:

جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے،مریم نواز

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا،پاکستان کے تین دریاؤں میں شدید طغیانی آئی،تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27شہر اور5ہزار گاؤں متاثر ہوئے،تیاری نہ ہوتی تو بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا،اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے تو بہت زیادہ نقصان کا خطرہ تھا،ان کاکہناتھا کہ25لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا،ہر ضلع میں 10ہزار افراد تک تیار کھانااور ادویات پہنچائیں،لاکھوں جانوروں کوریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک منتقل کیا ،اہم اس پنجاب کے رہنے والے ہیں جہاں انسانوں کیساتھ جانوروں کی بھی قدر ہوتی ہے۔

اگلے ماہ نوازشریف سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کریں،مریم نواز 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ربیع الثانی کا آغاز ممکنہ طور پر 24 ستمبر کو ہوگا
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ
  • جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے،مریم نواز
  • جلال پور پیر والا شہر محفوظ، پانی کی سطح میں کمی، موٹروے میں شگاف نہ ڈالنے کا فیصلہ
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں