Jang News:
2025-06-20@21:48:44 GMT

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں اسکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز اور سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مریم نواز کا جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کا حکم

اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کے لیے جدید طبی آلات خریدنے، لیڈی ولنگٹن اسپتال پروجیکٹ کی 6 ماہ میں تکمیل کرنے اور راولپنڈی میں چلڈرن اسپتال کی تکمیل کےلیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی ہے۔

دورانِ اجلاس پنجاب کے ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، اپنی مٹی چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے، مریم نواز

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، اپنی مٹی چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔

پناہ گزیں افراد کے عالمی دن (ورلڈ رفیوجی ڈے) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف  نے کہا ہے کہ کوئی شوق سے پناہ گزیں  نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لیے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے ۔ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کرب ناک مجبوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ ‎فلسطین و شام کے دربدر  مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں۔ دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ  پناہ مانگنے والا کمزور نہیں ، مظلوم ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی ہے۔ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے ،مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کو  سکون نصیب ہو۔

متعلقہ مضامین

  • مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں ایک کربناک مجبوری ہے، مریم نواز شریف
  • مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، اپنی مٹی چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے، مریم نواز
  • پنجاب کا بجٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست ہونے کا عملی ثبوت
  • مریم نواز خود کو زبردستی ہیرو بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، بیرسٹر سیف
  • ’کلینک آن وہیلز کا کمال فیڈ بیک آیا ہے‘، مریم نواز نے منصوبے کے فیزٹو کا افتتاح کر دیا
  • صحت کے شعبے میں کام نواز اور شہباز دور میں ہی ہوا: مریم نواز
  • نواز، شہباز کے دور میں اسپتال خود آپ کی دہلیز پر آئے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز اور نواز شریف کے ادوار میں ہی ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب
  • میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، تقریر مکمل نہ کرپائیں